
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ مارچ2021ءکی پہلی پیر
شریف کو یورپ کے ملک جرمنی میں یوم قفل
منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!6 بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا
اور10 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام03 مارچ2021ء کو یوکے کی ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن، بریڈفورڈ،
آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی اصلاح اعمال
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہر سطح پر شعبہ مشاورتیں مقرر
کرنے کی ترغیب دلائی نیز ڈویژن وائز اصلاحِ اعمال اجتماع کروانے کا ذہن دیا ، مزید شعبے لحاظ سےنئے اہداف بھی دیئے ، شعبے کےکام کو بڑھانے سے متعلق احسن انداز میں راہنمائی کی اور اسے عملی
جامہ پہنانے کے لئے نکات پیش کئے۔
یورپین یونین
ریجن کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز کے زیرِ اہتمام 2 مارچ 2021 ءکو یورپین یونین ریجن
کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ جس میں ڈنمارک (Denmark)،اسپین( Spain) ، ہالینڈ( Holland)، آسڑیا(Austria) ، بیلجیم (Belgium)، فرانس( France) اور سویڈن (Sweden) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شب و روز کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہر ماہ اپنا شیڈول جمع کروانے
کا ذہن دیا نیز شب و روز کے شعبے کے اپ ڈیٹ
نکات سمجھائے اور شب و روز کی ویب ساہٹ کا وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام فروری2021ء میں اٹلی ( Italy) کے مختلف ڈویژن میں تین دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوۃ
کورس “ کا انعقاد کیا گیاجن میں بولونیا(Bologna) ،وچینزا( Vicanca)، پراتو (Prato)، بریشا( Brescia)، میلان (Milan)،برکسن (Brixen)، روما( Roma)،ماچیراتا( Macerata)، کارپی(Carpi) وغیرہ علاقے شامل ہیں ۔ ان کو رس میں تقریباً 150 ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں ڈونیشن جمع کرنے کے مختلف طریقے
بتائے گئے نیز شرعی غلطیوں سے بچنے کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے کتاب "چندے
کے بارے میں سوال جواب اور چندہ کرنے کی شرعی احتیاطیں" میں سے ٹیسٹ بھی لیا
گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء کے آخری ہفتے ڈنمارک (Denmark) میں 3 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
جن میں تقریباً 55 اسلامی بہنوں نےشرکت کی
۔
مبلغات دعوت اسلامی نے دنیا نے ”ہمیں کیا دیا؟“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کرنے
کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور عملی طور پر دینی
کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں 3 مارچ2021ء
کو آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا(Vienna) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 18 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”برکات صدقات“
کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی
روشنی میں صدقات کے فضائل بیان کئےنیز اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کے لئے دینی
کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں 2 مارچ 2021ء کو آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا
(Vienna) میں بذریعہ کال نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ
کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(one day session) میں بذریعہ انڑنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
یوکے کی کابینہ
ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں میں اجتماعات

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے کی
کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں(Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield, Heckmondwike,
Ravensthorpe, Westtown, Batley, Saviletown, Witikerbatley, Bradford, Leeds,
Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش 933 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامى نے دنیا نے” ہمیں کیا دیا؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کی چند جھلکیاں

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 24 فروری تا 2 مارچ 2021ء تک گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
383اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
492اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
573اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1640 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔
867 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
636 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”ہر صحابی نبی جنّتی جنّتی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار732
، لندن ریجن سے 2ہزار60، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار877، برمنگھم ریجن سے 7ہزار94،
آئرلینڈ سے 60 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے410اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت
حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا18ہزار233اسلامی بہنوں نے رسالہ ”ہر صحابی نبی
جنّتی جنّتی“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام8اور9 مارچ 2021ءکو برمنگھم کی ویلز (Wales) کابینہ میں”واقعۂ
معراج کورس“ ہوگا جس میں ہمارے پیارےآقاﷺکے معراج کا سفر بیان کیا جائے گا اور
اس مبارک رات میں پیش آنے والے واقعات بیان ہونگے ۔یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور
اس کا دورانیہ 1گھنٹہ 30منٹ ہوگا۔
اس کورس میں
داخلہ لینے کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ
فرمائیں :
6اور8
مارچ کو لندن ریجن کی ڈویژن ولزڈن گرین میں آن لائن”واقعۂ معراج کورس “
ہونگے

دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر
اہتمام6اور8 مارچ 2021ءکو لندن ریجن کی
ڈویژن ولزڈن گرین (Willesden Green) میں آن لائن”واقعۂ معراج کورس “ ہونگے جن میں ہمارے پیارےآقاﷺکے معراج کا سفر بیان کیا
جائے گا اور اس مبارک رات میں پیش آنے والے واقعات بیان ہونگے ۔یہ کورس صرف ایک دن
کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1گھنٹہ 30منٹ ہوگا۔
اس کورس کا
لنک حاصل کرنے کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں :