
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 11 مارچ2021ءکو ڈنمارک (Denmark) میں 3 دن پر مشتمل ”فیضان زکوٰة کورس“شروع ہو گا
۔اس کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہو گا ۔
کورس میں زکوة کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں نیز
زکوة کی حکمت ؟ سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے وغیرہ جیسے
مسائل سیکھنے کا موقع ملے گا۔
کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے
علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 مارچ 2021ء کو جرمنی( Germany) میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ (Frankfurt ) اور اوفن باخ ( Offenbach)شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے آقاﷺ کا سفر معراج کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو عظیم و بابرکت رات شب معراج کے حوالے سے نکات پیش
کئے اور سفر معراج کا خلاصہ بیان کیا نیز اپنے صدقات و عطیات دعوت اسلامی کو دینے
کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام6 مارچ2021ء کو امریکہ کے شہر ہیوسٹن( Houston) میں بذریعہ زوم ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں ہیوسٹن سے 26 اور شہر میامی سے
21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں معراج کی حکمتیں، سواریاں ، مقامات،
جنت و دوزخ کا مشاہدہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئی نیز مدنی چینل دیکھنے اور مزید
شارٹ کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دور ہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں سویڈن (Sweden) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں علاقائی دورہ پر
مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی
اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے سنتوں
بھرے اجتماع میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 6 مارچ2021ء کو بیلجیم( Belgium )میں آن لائن ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں 22 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اس سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے
سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب
المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں سویڈن( Sweden) میں آن لائن ون ڈے سیشن بنام”A
Night Journey“ کا انعقاد کیا گیا جس میں19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نےہمارے پیارے آقا ﷺکا
سفر معراج اور اُس مبارک رات میں پیش آنے
والے واقعات بیان کئے نیز سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا کے علاقے لا سالوت میں آن لائن
ون ڈے سیشن کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 07مارچ 2021ءکواسپین (Spain) کے ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) کے علاقے لا
سالوت (La Salut) میں آن لائن ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں34 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن
میں واقعۂ معراج مکمل تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا اور رجب المرجب کے فضائل کے
ساتھ ساتھ ستائسویں شب میں پڑھے جانے والے نوافل بھی بتائے گئےنیز اسلامی بہنوں کو
رجب المرجب اور شعبان المعظم کے روزوں کے فضائل بتاتے ہوئے نفل روزے رکھنے کا ذہن
بھی دیا گیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06 مارچ2021ء کو یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark )میں
بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں”آقاﷺ کا سفر معراج“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو عظیم و بابرکت رات
شب معراج کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتے اسپین(Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں مختلف علاقوں لا سالوت(La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat) ،بئیر امات (VirreiAmat)، سانتا کلوما، بیسوس (Besós)، ہاسپیتالیت (Hospitalet) اور پارالیل (Paralel) سے کم و بیش 38 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے تمام علاقوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے
علاقوں میں مزید دینی کاموں میں اضافہ
کرنے کی ترغیب دلائی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر ماہ مدنی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
اسپین کی ڈویژن بارسلونا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے گھر درس کی
ماہانہ کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے
والے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ”گھر درس“ بھی ہےچنانچہ
اسی سلسلے میں فروری 2021ء میں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے مختلف علاقوں
سے کم و بیش 148اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے اور سننے کی سعادت حاصل کی جبکہ46
اسلامی بہنوں کو امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعاؤں سے حصہ پانے کے لئے اپنے گھر میں
گھر درس دینے کی ترغیب دلائی گئی جس پر
اسلامی بہنو ں نے نیت کا اظہار بھی کیا۔
اسپین کی ڈویژن بارسلونا کے علاقے لا سالوت میں”فیضانِ زکوة کورس “ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام مارچ 2021ءکے پہلے ہفتے اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے لا سالوت (La Salut) میں”فیضانِ زکوة کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں25 مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوۃ کا بیان ،قراٰن و حدیث کی روشنی میں
،زکوۃ کی حکمت،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے،زکوۃ
نکالنے کا طریقہ و غیرہ معلومات فراہم کی گئیں نیز اسلامی بہنوں کو ا پنے صدقات و
عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔

Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of
responsible Islamic sisters was held in Milan Division, Italy on 2nd
February 2021 via Skype. Division Nigran Islamic sister analysed the
Kaarkardagi
(performance) of
the attendees
(Islamic sisters), did
their Tarbiyyah and provided them the essential points on improving the Madani
activities and the weekly performances. Moreover, she gave them Ahdaaf (targets) to do their best for annual donations.