23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے
برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کے مختلف شہروں
پیٹر برو، ناٹنگھم، برٹن، لیسٹر، ڈربی، ویسٹ
مڈلینڈز ،بلیک کنٹری(Peterborough
Nottingham, Burton, Leicester, Derby, West Midlands, Black Country)میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش
809 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کے بارے میں
غور و فکر اور دنیا کی حیثیت بیان کی نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔