دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام مارچ2021ء میں یوکے مانچسٹر(Manchester) ریجن میں تین مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں Higher education اورجاب کرنے والی 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی زکوة نکالنے کا ذہن دیا اور خصوصی طور پراپنی ڈونیشنز دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی تاکہ اس کے ذریعے دینی کاموں کو مزید بڑھایا جا سکے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے برمنگھم ریجن کے شہر والسال (Walsall)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 17 تا 23 مارچ2021ء تک یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں (Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield, Heckmondwike, Ravensthorpe, Westtown, Batley, Savile town, Witikerbatley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے جن میں کم و بیش905 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”ظالموں کا انجام“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوحسنِ اخلاق اپنانے اور نیکیوں کے کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور د عوتِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن سمیت 13 مشاورت نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول فراہم کئے نیز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےاہداف دئیے اور ڈونیشن جمع کرنے کے نکات بھی دئیے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو کابینہ میں آن لائن کورس بنام ”رمضان کیسے گزاریں؟“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم وبیش41 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔

اس کورس میں روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال رمضان ،لیلۃ القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ 

 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ (Reading) میں 3دن پر مشتمل”فیضان زکوۃ کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں ،زکوۃ کی حکمت، سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے؟اور زکوۃ نکالنے کا طریقہ وغیرہ کی معلومات فراہم کی گئیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن ایسٹ لندن کابینہ میں 3دن پر مشتمل ” فیضان زکوۃ کورس “ کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 26ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا گیا نیززکوۃ کی حکمت کے علاوہ ڈونیشن جمع کرنے کی احتیاطیں و غیرہ جیسی معلومات فراہم کی گئیں اور اسلامی بہنوں کو ا پنے صدقات و ڈونیشن اپنے غریب رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ  دنوں ممبئی ریجن کے ناگپور زون شطرنجی پور اور وردھاتھانے زون کی واشی اور کوسہ کابینات میں نیک اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 81 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کواصلاحِ اعمال کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بنانے کےحوالےسے نکات بتاتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت  گزشتہ دنوں گوا کابینہ کے مڑگاوں ڈویژن میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسہ بالغات کی ذمہ دار اور مقامی اسلامی بہنوں سمیت 74اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےدوران اجتماع اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے پڑھانے اور تعلیم قرآن کو درست مخارج میں پھیلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ  دنوں ملک ایران میں ڈویژن سطح پر بذریعہ اسکا ئپ اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں تقریبا11اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت ِاسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیااور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کونیک اعمال رسالہ کارکردگی فل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح  ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیضانِ قُطب مدینہ رضوی ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کودینی کاموں کےحوالےسے نکات بتائے اور نیک اعمال کا رسالہ کارکردگی فل کرنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


Under the supervision of ‘Majlis shrouding and burial (Islamic sisters)’, a ‘shrouding and burial Ijtima’ was held in Sant Crist (Barcelona Division, Spain) on 21st March 2021 via Skype. Approximately, 14 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual gathering.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan, explained the attendees (Islamic sisters) the method of giving Ghusl to the deceased [Islamic sisters], cutting the shroud, shrouding the deceased [Islamic sister]. Moreover, she explained the rulings about using ‘Mustamal water’ and explained points about Israf [waste].