
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام23 مارچ2021ء سے یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے علاقے نارتھ
برمنگھم (North Birmingham ) میں ”رمضان کیسے گزاریں کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم وبیش37 اسلامی بہنیں
شرکت کر رہی ہیں۔
اس کورس میں روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال
رمضان ،لیلۃ القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع
فراہم کیا جا رہا ہے۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن کی ایڈنبرگ کابینہ میں ماہانہ مدنی
حلقے کا انعقاد

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 24 مارچ 2021ء کو یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن کی ایڈنبرگ(Edinburgh) کابینہ
میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامى نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
یو کے برمنگھم ریجن کے شہر بلیک کنٹری میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یو کے برمنگھم ریجن کے شہر بلیک کنٹری(Black Country) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 5 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم
کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک
اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکے مانچسٹر
ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام 23 مارچ 2021ء کو یوکے مانچسٹر ریجن کی مدرسۃ
المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
سطح کی مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے ایڈمیشن
کی تعداد بڑھانےاور رواں سال دینی کاموں کی بڑھوتری کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشنزجمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے مانچسٹر
ریجن میں تقریباً39 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان
کی حفاظت کے لئے کڑھنے، خوف خدا وعشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے عظیم
جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کر تے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام17 تا 23 مارچ2021ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں
تقریباً39 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش867 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”ظالموں کا انجام“کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوحسنِ اخلاق اپنانے اور
نیکیوں کے کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے
اور د عوتِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن کے علاقوں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش129 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”ظالموں کا انجام“کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوحسنِ اخلاق اپنانے اور
نیکیوں کے کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے
اور د عوتِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے کی گریٹر
مانچسٹرڈویژن کے ایک ذیلی حلقے کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے زیراہتمام 23 مارچ 2021ء کو یوکے کی گریٹر مانچسٹر (Greater Manchester)ڈویژن کے ایک ذیلی حلقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
بولٹن (Bolton)کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور احساس ِذمہ
داری کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز دینی
کاموں کومزید مضبوط اور بہتر کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی ڈویژن مانچسٹر (Manchester) میں مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 33 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مذاکرے کے دینی
و دنیاوی فوائد، علم دین کے فضائل، اور پیر و مرشد کی برکتوں کے متعلق بیان کیا
نیز اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی ۔

دعوت
اسلامی کے زیراہتمام 23 مارچ 2021ء کو یوکے کی ڈویژن راچڈیل (Rochdale) میں مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ڈویژن سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے
مدنی مذاکرے کے دینی و دنیاوی فوائد، علم دین کے فضائل، اور پیر و مرشد کی برکتوں
کے متعلق بیان کیا نیز اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام 23 مارچ2021ء کو لندن ریجن کے
علاقے ولزڈن گرین (Willesden Green) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 23اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ بتایا ،کفن کاٹنے ،بچھانے
نیز مستعمل پانی کے مسائل بتاتے ہوئے پانی
کے اسراف سے بچنے کاذہن دیا جبکہ اسلامی
بہنوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات
کے جوابات بھی دیئے۔
یوکے لندن ریجن
کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 تا 23 مارچ2021ء
تک یوکے لندن ریجن کے علاقوں سلاؤ،ووکنگ،ریڈنگ،چیشم،ملٹن کینس، واٹفورڈ، ہائی
وکمب، لوٹن ،آئلسبری ،ایسٹ ہام،الفورڈ،والتھم سٹو،ہیرو ،سڈ بری ،ولزڈن گرین
،ھنسلو،ٹوٹنگ(Slough, Woking, Reading,
Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury, East Ham,
Ilford, Walthamstow, Sudbury, Harrow, Willesden Green, Hounslow, Tooting)میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں
کم و بیش 520اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”ظالموں کا انجام“کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوحسنِ اخلاق اپنانے اور
نیکیوں کے کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے
اور د عوتِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن کی شارٹ
کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شارٹ کورسز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورس ”رمضان
کیسے گزاریں؟“ کے مدنی پھولوں کو سمجھایا نیز ماہ رمضان میں کورسز کے ذریعے نیکی کی
دعوت دینے اور آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا ۔