دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے   مانچسٹر ریجن لانکشائر کابینہ اور گریٹر مانچسٹر کابینہ کی مدرسات اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مانچسٹر ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور جدول کے مطابق درجات لگانے کا ذہن دیا نیز شعبے کی دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

مانچسٹر ریجن مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار نے اجلاس میں جدول کے مطابق درجات لگانے کا ذہن دیا اور بتایا کے مدرسہ المدینہ بالغات کے درجات کی تفتیش شروع ہو چکی ہے۔

 دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے گریٹر مانچسٹر کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی کے متعلق مدنی پھول دئے گئے۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو اپنی مشاورت اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ وقت پر مدنی مشورہ رکھنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام08 جون2021ء کو   یوکے برمنگھم ریجن برسٹل(Bristol) کابینہ میں”سوشل میڈیا کا استعمال“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے شروع میں اسلامی بہنوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کے مثبت اور منفی اثرات کے بارے میں بتایا گیا اور غلط عقیدہ کے لوگوں کو سن کر بغیر تحقیق کئے دوسروں تک پہنچانا کیسا، اپنی اور فیملی کی تصاویر مختلف اسٹیٹس پر لگانا کیساوغیرہ جیسے اہم معلومات کے بارے میں آگاہ کیا گیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن  ویسٹ مڈلینڈز کابینہ اور ایسٹ مڈلینڈز کابینہ( West Midlands and East Midlands)کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 869 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و عظمت“ کے موضوع پربیانات کئے اور قراٰن و حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی فضیلت اور اہمیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ (Bradford)ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور فیضان تجویدو نماز کورس میں کس طریقے سے اسلامی بہنوں کی تعداد کو بڑھایا جائے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیز اگلے ماہ میں مزید کورسز کروانے اور شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 09 جون2021ء کویوکے بریڈفورڈ ریجن ویسٹ یارکشائر (West Yorkshire) کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 ڈویژن نگران اور 2 کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگیوں کو بہتر بنانے نیزدوسروں کی اصلاح کے ساتھ اپنی اصلاح کرنے کا ذہن بھی دیا۔


 دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقے ہودرزفیلڈ (Huddersfield) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اورماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات پیش کئے۔ اسلامی بہنوں کی بیان اور درس کے حوالے سے بھی تربیت کی گئی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  بریڈفورڈ ریجن ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اورنیو کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز کارکردگی وقت پر دینے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اپنی کوششوں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے شعبہ علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام 08 جون2021ء کو یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقوں نیوکاسل، اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو (Newcastle, Stockton on Tees and Middlesbrough )میں نیکی کا سلسلہ ہوا جن میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے  مانچسٹر ریجن میں مئی 2021ء میں ان 9 مقامات چیتھم ہل، راچڈیل، بری، بولٹن، وارنگٹن، لانگسائٹ، اولڈہم، ایکرنگٹن، برنلی(Cheetham Hill, Rochdale, Bury, Bolton, Warrington, Longsight, Oldham, Accrington, Burnley) پر دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 156 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”اسلاف میں قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دین کےلئے قربانیاں دینے، نیکی کی دعوت دینے اور دین کےلئے وقت دینے کے فوائد کے متعلق مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش714 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و عظمت“ کے موضوع پربیانات کئے اور قراٰن و حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی فضیلت اور اہمیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


شعبہ بین الاقوامی امور دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن ،دارالسلام زون، تنزانیہ کابینہ،پنگانی ڈویژن میں محمد ندیم عطاری نے 12 دن کے مدنی قافلے میں 6 افریقن اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سفر کیا۔ علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام شروع کروائے۔(محمد ندیم عطاری مجلس مدنی چینل و سوشل میڈیا ذمہ دار)