دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈاکے شہربرامپٹن( Brampton) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ” رشتے داروں کے ساتھ حسن سلوک “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی اور حسن اخلاق سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے و علم دین سیکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”گھریلو جھگڑوں کا علاج“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار84 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” گھریلو جھگڑوں کا علاج“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈاکے مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”والدین کے ساتھ حسن سلوک“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اولاد کی صحیح تربیت کرنے کا ذہن دیا نیز یوم قفل مدینہ منانے اور خاموش شہزادہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جولائی  2021ء کے پہلے ہفتے اسپین کے ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے مختلف علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”رشتے داروں کےساتھ اچھا سلوک کیجیئے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 03 جولائی2021ء کو  عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا بیرون ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور بیرون ممالک میں دارالمدینہ کے آغاز کے سلسلے میں اہم امور پر مشاورت کی نیز دارالمدینہ کے آغاز کے پراسز اور اپنے ملکوں میں دارالمدینہ کے آغاز کرنے حوالے سے اقدامات کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن و زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش کی ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  03 جولائی2021ء کو بنگلہ دیش کے شہر راجشاہی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مشاورت تیار کرنے کاہدف دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش  ڈھاکہ نارتھ زون محمد پور کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ملک سطح کی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماعِ پاک کے اختتام پر ملک سطح کی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے بارے میں مدنی خبر دینے اور اصلاحِ اعمال کی مزید ذمہ دار اسلامی بہن تیار کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بنگلہ دیش چٹاگانگ ریجن میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال کی ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز آئندہ کارکردگی وقت پر دینے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرے اہتمام 03 جولائی2021ء کوتنزانیہ دارالسّلام میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو ذمہ داری تقسیم کی نیز تنزانیہ دارالسّلام میں بہار شریعت کورس اور مدرسۃ المدینہ بالغات کھو لنے کے حوالے سے مشورہ کیا جبکہ نیکی کی دعوت شروع کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیرے اہتمام گزشتہ دنوں  تنزانیہ دارالسّلام کے دو علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو عبادت کے لئے اپنے آپ کو بیدار رکھنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔