دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  للبنات کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن میں مکتوبات و اوراد عطاریہ کے 3 بستے (Stalls) لگ رہے ہیں جہاں سے اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کا روحانی علاج کرتی ہیں اور فی سبیل اللہ تعویذاتِ عطاریہ دیتی ہیں۔

ماہ جولائی 2021 ء میں اسلامی بہنوں کو کم و بیش 45تعویذاتِ عطاریہ دئیے گئے اور 85 اورادوظائف بتائے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن میں 3 مقامات بلیکبرن، راچڈیل اور اولڈہم ( Blackburn, Rochdale, Oldham) پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”نماز کے فضائل“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم کا کونسلر ذاکر چوہدری (South Yardley, Birmingham Ward) نے دورہ کیا جہاں انہیں جامعۃ المدینہ، مسجد، مختلف دفاتر اور شعبہ جات سمیت فیضان مدینہ کی بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا۔

ذمہ داران کی جانب سے کونسلر ذاکر چوہدری کو دعوت اسلامی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دیکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں نوجوانوں اور قیدیوں میں ہونے والے دینی کام، جرائم کو کم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس شامل تھے۔

کونسلر ذاکر چوہدری نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور دعوت اسلامی کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم میں کونسلر صداقت میاں (گیریٹس گرین وارڈ) اور سابق کونسلر بشارت داد کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے مقامی سطح پر قومی اور عالمی سطح ہونے والے دعوت اسلامی کے مختلف دینی کاموں پر بریفنگ دی جبکہ دیگر دینی کاموں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جن میں دعوت اسلامی کمیونٹیوں کے ساتھ منسلک ہونے کے مختلف طریقے (مرکز پر مبنی کام ، آؤٹ ریچ اور ڈی منسلک کام) شامل تھے۔شخصیات کو شعبہ یوتھ ڈیپارٹمنٹ، پریزن ڈیپارٹمنٹ اور ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا گیا۔ بعدازاں شخصیات کو فیضان مدینہ کا دورہ بھی کروایا گیا جس پر صداقت میاں اور سابق کونسلر بشارت داد نے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کا خوب سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دلائی۔


دعوت اسلامی ویسٹ مڈلینڈ یوکے کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کا بینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری، ویسٹ مڈلینڈ یوکے کابینہ کے نگران محمد شہزاد عطاری اور ہیڈ آف ویلز اینڈ برسٹل یوکے کابینہ منیر رضا عطاری نے اپنے شعبہ جات کے بارے اپڈیٹ حاصل کی اور اگلے تین کے ماہ اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  29 جولائی2021ء بروز جمعرات مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیاجس میں ساؤتھ افریقہ اور یوگینڈا کی اسلامی بہنیں شامل تھیں ۔

مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نئی تقرر اسلامی بہنوں کو شب و روز کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کی سابقہ و موجودہ ملک نگران اور راجشاہی کی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور راجشاہی میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق بات چیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن  حیدرآباد زون اور پونے زون میں کفن دفن تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن کے بعد ٹیسٹ مجلس کے ذریعے اسلامی بہنوں کے فائنل ٹیسٹ کا سلسلہ بھی رہا جس میں ممبئی ریجن کی4اسلامی بہنوں نے بہتر کیفیت سے کامیابی کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  شب وروز للبنات کے زیر اہتمام 30 جولائی2021ءکو ساؤتھ افریقہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 4کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  28 جولائی2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 13اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے وضو کا طریقہ اور غسل کے بارے میں بیان کیا نیز سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 جولائی2021ء کو  ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سیرت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سننے کی ترغیب دلائی۔