In order to benefit the Muslim Ummah from the religious knowledge and provide them with the convenient resources of teaching such knowledge, in weekly Madani Muzakarah, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ encourages people to read a Madani booklet and also blesses the readers and listeners with Dua’s.

Last week, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ motivated people to read or listen to the booklet, “Haji Who Performed 60 Hajj”.

In this connection, around 2762 Islamic sisters from South Africa Region had the privilege of reading and listening to the booklet “Haji Who Performed 60 Hajj”.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah was conducted in Welkom, South Africa in previous days. Division Nigran Islamic sister had the privilege of attending this great Mashwarah.

Kabinah Nigran Islamic sister followed up the Kaarkardagi [performance] of the attendees [Islamic sisters], did their Tarbiyyah and gave the points on improving the religious activities.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ was conducted via Skype in Welkom, South Africa in Urdu language in previous days. 15 Islamic sisters had the privilege of attending this great Ijtima’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic ‘apparent demise of the Noble Prophet’, explained the attendees about the religious activities of Dawat-e-Islami and encouraged to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Ijtima’ and take part in the religious activities practically.


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات  کے زیر اہتمام 03 اگست2021ء کو بیرون ممالک مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا یو کے کی مکتبۃ المدینہ کی ریجن نگران کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے لئے ریجن سطح پر اسلامی بہن مقرر کرنے کا ذہن دیاگیا نیز انگلش ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مزید ذیلی سطح مکتبۃ المدینہ کے نظام کو بہتر بنانے پر مشاورت کی گئی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 02 اگست2021ء کو ناروے(Norway) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کا بینہ نگران اسلامی بہن نے دعائے شفاء اجتماع کے نکات سمجھائے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تربیت کی نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، پڑھانے ،ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کرنے اور مدنی مشورے میں پابندی کےساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 جولائی2021ء کو  ناروے کے شہر اوسلو (Oslo)میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے” نیک بننے اور بنانے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کیا اوردینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔ دینی حلقے میں مدنی مذاکرے کے سوالات و جوابات کی دہرائی کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناروے (Norway )میں مقامی زبان نارویجن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے”اپنی اصلاح کے نسخے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم الحرام میں پیش آنے والے واقعات کو بیان کیا نیز اس مہینے میں نیک اعمال کرنے اور نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام   اگست2021ء کے پہلے ہفتے ناروے (Norway) میں چار مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں حا گیرود(Haugerud شیسمو کھوشے(Skjesmokorset)، فاریسٹ(Furuset)، گرورد (Grorud) وغیرہ علاقے شامل ہیں، ان اجتماعات میں کم و بیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کے نسخے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبۂ نفس، فکر آخرت اور اپنے اعمال کے بارے میں غور و فکر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  جولائی2021ء کے آخری ہفتے ڈنمارک میں دو مقامات نوربرو(Nørrebro) اور برونشج (Brønshøj) میں آن لائن سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 38 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور محرم الحرام کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور عملی طور پر دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اگست2021ء کے پہلے ہفتے سویڈن کے شہر سودرتالیا (Södertälje) میں دینی کاموں کا آغاز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سے کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے”بیماری کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کا ذہن دیا نیز سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک کے آخر میں اسلامی بہنوں میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  اگست 2021ء کے پہلے ہفتے سویڈن (Sweden) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”فیضان عثمان غنی رضی اللہ عنہ“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ رضی اللہ عنہ کی سیر ت و سخاوت کے واقعات بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےاورہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی تحریک کی ہفتہ وار کارکردگی درجِ ذیل ہے:

تقریباً30 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

تقریباً 70 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

تقریباً 150 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

تقریباً 307 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

تقریباً 107 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

تقریباً 161 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔