دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم میں”حُبِّ اہلِ بیت کورس“ کا اہتمام ہوا جس میں کم وبیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اہلِ بیت سے محبت رکھنے اور تعظیم کا انداز کیسا ہونا چاہیے، ان سے بغض کی وعیدیں، واقعۂ کربلا، محرم الحرام اور عاشورہ کی فضیلتیں نیز ان میں کی جانے والی عبادات بیان کی گئیں۔


برمنگھم یوکے ڈپٹی لارڈ میئر محمد عظیم اور کونسلر اخلاق احمد (Ward End, Birmingham UK Ward) نے برمنگھم یوکے اسٹیچفورڈ میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا جہاں انہیں فیضان مدینہ کی عمارتوں کا دورہ کروایا گیا۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس پر ڈپٹی لارڈ میئر محمد عظیم نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر شعبہ FGRFویسٹ مڈلینڈز یوکے کے رکن عتیق عطاری اور ممبر وسیم عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 اگست 2021ء کو مڈلینڈز اور ویلز یوکے کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائی نے شرکت کی۔

ان اجتماعات میں مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی  یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام لائٹ ہاؤس Aston میں نوجوانوں میں چاقو لے جانے کے نتائج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں چھریوں کے نقصانات، نوجوانوں کے خیال میں انہیں چاقو لے جانے کی وجوہات اور حملہ آور، متاثرہ شخص اور متاثرہ خاندان کے لئے حملے کے نتیجے سمیت کئی نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


دعوت اسلامی یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام ممبران دعوت اسلامی نے برمنگھم کے مقامی علاقوں کا دورہ کیا جہاں عاشقان رسول سے ملاقات کی۔

ممبران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں مختلف مقامات( ویلکم، پیٹرماریٹزبرگ، پولکوانے )میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں  مختلف مقامات(ویلکم، ڈربن، پیٹرماریٹزبرگ ) پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنےاور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام05 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر  جوہانسبرگ (Johannesburg)میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس می ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


شیخ طریقیت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان کو گناہوں اور فضولیات سےبچانےکے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا چناچہ جولائی2021ء کے پہلے پیر شریف کو ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا جن میں الحمدللہ عزوجل کم و بیش 208 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 745 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے زیر اہتمام 05 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں اور شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے زیر اہتمام 06 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں اور شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام07 اگست 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے  شہر ویلکم میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” غلط رسومات اور ان کا تدارک“ کے موضوع پر بیان کیا نیز اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غلط رسومات چھوڑنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔