
یومِ
دعوت اسلامی کے موقع پر ذمہ داران نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ سےاپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے وین کو ڈیجیٹل
ایڈوین بناکر برمنگھم یوکے کے سڑکوں پر گھمایا جس پر دعوت اسلامی کی 40 سالہ جدو
جہد کے مختلف پیغامات نمایاں تھے۔ذمہ داران نے اس وین کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو
مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
بل رنگ شاپنگ سینٹر یوکے میں ڈیجیٹل اسکرین کے ذریعے مبارکباد
کا خوبصورت پیغام دکھایا گیا

2ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل
ہونے پر برمنگھم یوکے کے مشہور Bullring Shopping Centreمیں
ڈیجیٹل اسکرین کے ذریعے مبارکباد کا خوبصورت پیغام دکھایا گیا۔
Bullring
Shopping Centreیوکے
کے ان مشہور اور بڑے شاپنگ مال میں سے ایک ہے جہاں ہزاروں افراد روزانہ کی بنیاد
پر وزٹ کرتے ہیں۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر مڈلینڈز، ویلز جامعۃ المدینہ آسٹن برمنگھم میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب
و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
.jpg)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برٹن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

یوم
دعوت اسلامی کے موقع پر بیلجیم (Belgium) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز( Brussel) کی 16 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
شارٹ
کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” دعوتِ اسلامی اور امیر اہلسنت “کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس دینی تحریک کا
اصل مقصد کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 04 ستمبر 2021ء کو بیلجیم
(Belgium) میں بذ
ریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
انٹورپ (Antwerp)اور برسلز( Brussel) کی 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
شارٹ
کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”فیضان اسلام “ کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئےنیز
اپنے شب و روز رسالہ نیک اعمال کے مطابق
گزارنے اور روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام05 ستمبر 2021ء
کو ہالینڈ کے شہر دین ہاگ (Den Haag )میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ
کفن دفن پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت کے نیکی کی دعوت دینے کے اندز کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز
اسلامی بہنوں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کی
ترغیب دلائی۔
اسپین
کے ڈویژن ترتوسا کے علاقوں میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ستمبر 2021ء کے
پہلے ہفتے اسپین کے ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) ،تا راگونا (Taragona) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے”دعوت اسلامی اور امیر
اہل سنت کی قربانیوں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی
طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ستمبر 2021ءکے پہلے
ہفتے سویڈن (Sweden )میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ سطح کی شارٹ کو رسزذمہ دار اسلامی بہن نے ”عقلمند
مبلغ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی
دعوت کس طرح دی جائے اور نیکی کی دعوت دینے کی اہمیت کے بارے میں بیان کیا نیز ہفتہ وار ا سنتوں بھرے جتماع میں پابندیِ وقت
کے ساتھ شرکت کرنے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے (Norway) کے شہر اوسلو (Oslo)میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاحِ
اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مذاکرہ کے سوالات و جوابات کی دہرائی
کروائی نیز اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ سکھایا۔دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے کے لئے انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
یوکے
کے شہر برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے كورس تفسیر
سورہ ٔملک کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھائےاور اپنے اپنے ڈویژنز میں یہ کورس منعقد کروانے کے اہداف دئیے۔

یوم
دعوت اسلامی کے موقع پر آئر لینڈ ریجن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 32 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے
دینی ماحول سے منسلک رہنے نیز دینی کاموں
میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔