یوکے
ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

11
نومبر 2021ء بروزجمعرات کو رکن عالمی مجلس
مشاورت شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے ریجن کی
شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
مدن
مشورے میں عملی جدول اور کارکردگی کا فالو اپ ہوا ،پاکستان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کےلئے ہونے
والے سنتوں بھرےاجتماع برائے شعبہ بین
الاقوامی امور اوراس میں شرکت کے حوالے سے بات ہوئی۔

شیخ
طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے
جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں
نومبر 2021ء کے پہلے پیر شریف کو ناروے (Norway) کے مختلف شہروں میں یوم قفل
منایا گیا جن میں 27 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور13
اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 3 اسلامی
بہنوں نے ایّامِ قفلِ مدینہ بھی منائے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ
کے شہر روٹرڈئم (Rotterdam) میں اجتماعِ میلادمنعقد کیا گیا جس میں کم وبیش
50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے ”دینی طلبہ پر خرچ کرنے“ کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے صحابۂ کرام کے واقعات بیان کئے
اور اسلامی بہنوں کو بھی ذہن دیا کہ وہ بھی
زیادہ سے زیادہ مال راہ ِخدا میں خرچ کر کے ثواب کی حق دار بنیں۔
اس
موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی
زبان ڈچ (Dutch) میں درس دیا جس میں نماز پڑھنے
کی کيا برکتیں ہیں اس حوالے سے بتایا گیا ۔
یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا
انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں سمیت جملہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے
ہوئے تربیت کی نیز ٹیلی تھون کے نکات سمجھاتے ہوئے ہدف پورا کرنے کے لئے بھرپور
کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔
یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین
ریجن کے ملک جرمنی میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
فرانکفرٹ(Frankfurt)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریباً15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”صورتِ مصطفٰی ﷺ مع
فضائلِ صدقات“ کے بارے میں بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو آقاﷺ کے
جودوسخا کے واقعات اور صدقہ کے فضائل بیان
کئے نیز اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ صدقہ دینے اور دعوت اسلامی کے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر یوباسٹی(Yuba city) میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 23 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو وقت کی قدر کرنے، اپنے وقت کو گناہوں اور فضولیات سے بچا کر عبادت اور دینی کاموں میں گزارنے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر یوباسٹی (Yuba city)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”دینی طلبہ پرخرچ“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو جامعات المدینہ و مدارس المدینہ
کے ساتھ تعاون کرنے اور اپنے صدقات و زکوٰۃ
دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا
کے مختلف شہروں میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام نومبر2021ء کے پہلے ہفتے کینیڈا کے مختلف شہروں( Montreal ,Thorncliffe
,Brompton)
میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 69 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”دینی طلبہ پر خرچ“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو جامعات
المدینہ و مدارس المدینہ کے ساتھ تعاون
کرنے اور اپنے صدقات و زکوٰۃ دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے
شہرمسی ساگا میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا
کے شہرمسی ساگا(
Mississauga) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”صورتِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے اور اپنی زندگی کو آقا
ﷺکی سنتوں کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا
کے شہرتھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ
انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈا کے شہرتھورن کلف(Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”آقا کی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنےاورنیکیوں پر استقامت پانے
کے لئے نیکیوں کو بڑھانے کا جذبہ دلایا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا
میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے
ہوئے تربیت کی اور آٹھ
دینی کاموں کو مضبوط کرنے، اپنے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینےاور بالخصوص ٹیلی
تھون کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کے اہداف
دئیے ۔
ساؤدرن
افریقہ ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ

10نومبر2021
ءبروز بدھ رکن عالمی مجلس شعبہ اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ساؤدرن
افریقہ ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ آن لائن مدنی
مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی
تربیت کی گئی نیز ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع برائے شعبہ بین الاقوامی
امور اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے حوالے سے بات ہوئی۔