یوکے
برمنگھم ریجن کے شہر آسٹن میں قائم مدرسۃ
المدینہ گرلز میں اسپیشل میلاد شریف کا اجتماع

دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے
شہر آسٹن( Aston) میں قائم مدرسۃ المدینہ گرلز میں
اسپیشل میلاد شریف کا اجتماع منعقد ہوا جس میں کم وبیش 60 طالبات سمیت معلمات اور کابینہ سطح ناظمہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔
محفلِ
نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے ہواجبکہ ڈویژن ناظمہ نے ”معجزاتَ
مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو مختلف امور پر نکات دئیے،بعد میں طالبات کے درمیان سوالات و
جوابات کا دلچسپ سیشن بھی ہوا اور بہتر کارکردگی پر طالبات کوتحائف بھی پیش کیے گئے۔
20 نومبر
کو یوکے برمنگھم ریجن آسٹن میں قائم جامعۃ
المدینہ گرلز میں ” تربیتِ اولاد کورس “
کا انعقاد ہوگا

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 20 نومبر2021ء کو یوکے برمنگھم ریجن کے شہر
آسٹن( Aston) میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز
میں ” تربیتِ اولاد کورس “ کا
انعقاد ہوگا ، یہ لاک ڈاؤن کے بعد پہلا
کورس ہے جو کہ فیس ٹو فیس اورانگلش زبان میں ہوگا۔
داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں جلد ازجلد ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ناٹنگھم(Nottingham) میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا
جس میں کم وبیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
محفلِ نعت کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”سارا قراٰنِ پاک حضور ﷺ کی نعت ہے“
کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی
بہنیں )کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی شعبہ
ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔
دوسری
طرف دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں 17مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم پیش 523اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ (
Glasgow
and Edinburgh)میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں 61 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامى نے مختلف ڈویژنز میں مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاكره دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ
پڑھنےاور ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
دوسری
طرف دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام اسکاٹ لینڈ ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔ اس مدنی
مشورے میں 32 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی تقسیم کاری، دینی کاموں میں ترقی اور ٹیلی تھون
جمع کے متعلق نکات دیئے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو بڑھانے کی اچھی
اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔
مدنی
ریجن کی شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام11 نومبر 2021ء کومدنی ریجن کی شارٹ
کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور کویت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
ساؤدرن
افریقہ ریجن کے ملک ماریشس میں 8دن پر
مشتمل کورس بنام” ہفتہ وارسنتوں بھرا
اجتماع “کا آغاز

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 8 نومبر 2021ء سے ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک ماریشس میں 8دن پر مشتمل کورس بنام” ہفتہ وارسنتوں بھرا اجتماع “کا
آغاز ہوا جس میں کم و بیش 23اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع کی شرعی احتیاطیں و عملی طریقہ، کارکردگیوں کی اہمیت و
افادیت، نعم البدل کی تیاری کی اہمیت اوردینی کاموں کی تقسیم کاری کا انداز وغیرہ
سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے اکتوبر 2021ء میں افریقن عرب میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلام بہنوں کی تعداد:20
تعداد
مدرسۃ المدینہ
(اسلامی بہنیں): 1
مدرسۃ
المدینہ
(اسلامی بہنیں)
میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3
تعداد
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات:2
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:14
ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ):6
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:35
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:13

نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے اکتوبر2021ء میں فارایسٹ ریجن
میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں
ملاحظہ فرمائیے:
اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد 44
روزانہ
گھر درس دینے والوں کی تعداد : 23
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 6
ان
میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 68
تعداد
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 11
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:437
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 44
ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 21
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 41
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 43

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر اٹلانٹا (Atlanta) میں 6مقامات پر محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیشں20
سے 22 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں
بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہْ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ
کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہم العالیہ نےرسالہ” امیر
اہل سنت سے عورتوں کے بارے میں سوالات “پڑھنے یا سننے
کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن کی کم و بیش 624 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”امیر اہل سنت
سے عورتوں کے بارے میں سوالات“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
امریکہ
کے شہر نیویارک کے علاقے بروکلن میں 20 مقامات پر
محافل نعت کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے امریکہ کے شہر نیویارک کے علاقے بروکلن (Brooklyn)میں 20 مقامات پر محافل نعت کا انعقاد کیا گیاجن میں کثیر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں
بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے،سنتوں بھرے
اجتماعات میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر
میں مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔