عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اپریل 2025ء کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں میلبرن، پرتھ اور ایڈیلیڈ نگران  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ دیگر اہم نکات پر بھی مشاورت ہوئی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭سنتوں بھرے اجتماعات کے شیڈول فائنل کرنا٭مبلغۂ دعوتِ اسلامی کے بیانات۔ 

22 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت تمام اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہو اجس میں ملک مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے یوتھ سیشن، لرننگ سیشن، ون ڈے رہائشی کورس اور فیملی اجتماعات کروانے پر مشاورت کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 اپریل 2025ء کو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کینبرا  نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

دورانِ میٹنگ میں دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کارکردگی شیڈول بنانے اور دینی کاموں میں وقت دینے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

اسی طرح کارکردگی شیڈول اور کارکردگی فارم سمجھانے کے بارے میں بھی مشاورت ہوئی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


18 اپریل 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوزی لینڈ نگران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور نیوزی لینڈ میں فیضانِ مدینہ کے لئے نئی جگہ لینے نیز اسلامی بہنوں کے دینی کام شروع کروانے پر مشاورت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ڈیلی کلاسز کی ٹائمنگ اور مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالےسے تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

16 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملک سطح اور سڈنی کی ذیلی سطح کی ذمہ داران کا  مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی کاموں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اورسیز علاقائی دورہ کے مدنی پھولوں کے حوالے سے گفتگو کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 15 اپریل 2025ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پرتھ نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے فیضانِ تلاوت کلاس کی اسٹوڈنٹس پر انفرادی کوشش کرنے اور نیکی کی دعوت کے ذریعے دیگر دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف نکات پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭پرتھ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والی اسلامی بہنوں کے لئے آن لائن سیشنز کروانا٭دیگر اسٹیٹ سے آئی ہوئیں اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنا، انہیں دینی کاموں میں شامل کرنا اور کارکردگی کا فالواپ٭مدرسۃالمدینہ بالغات، مدرسۃالمدینہ گرلز اور فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم کی کلاسز شروع کروانا٭پرتھ میں ہونے والے فیملی اجتماعات کا فالو اپ٭مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کو بڑھانا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 14 اپریل 2025ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیلیڈ کاؤنسل  نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف امور پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ڈیلی کلاسز اور سیکھنے سکھانے کے حلقے شروع کروانا٭مدرسۃالمدینہ بالغات کی کلاسز لگانا٭اپنی معاون تیار کرنا٭مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانا٭ملک مشاورت اسلامی بہنوں کے سفری شیڈول پر ٹریننگ سیشن کروانا٭مختلف کمیونٹی میں دینی کام بڑھانا۔


نیکی کی دعوت دنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 اپریل 2025ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام کاؤنسل و اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭درس و بیان کا حلقہ لگانا٭آئندہ 3 ماہ میں مدنی مذاکرے کے اہداف بڑھانا٭ذیلی نگران کی کارکردگی٭نگران اسلامی بہنوں کی گھر درس و مدنی مذاکرہ کارکردگی٭نیکی کی دعوت کے مدنی پھول٭شارٹ کورسز کا جائزہ٭اورسیز نگران اسلامی بہنوں کے اجتماعات میں شرکت۔


نگران عالمی  مجلس مشاورت کی 28 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانگی ہوئی جہاں ذمہ داران اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے، شخصیات سے ملاقاتیں اور دیگر تنظیمی ایکٹیوٹیز آپ کے شیڈول کا حصہ رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران عالمی مجلس مشاورت کی بنگلہ دیش میں (06 مئی 2025ء کو CHITTAGONG CTG SOUTH) (7 مئی 2025ء کو MAEGHNA) (10 مئی 2025ء کو DHAKA) (18 مئی 2025ء RANGPUR NORTH) (19 مئی 2025ء RANGPUR NORTH) (23 مئی 2025ء کو DHAKA)میں مصروفیات رہے گی۔


سرزمینِ بنگلہ دیش کے عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے اور انہیں پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری پیاری سنتیں سکھانےکے لئے عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراسنگ موڑ،شِکل باہا، کرنافولی ، چٹاگانگ(Shikalbaha, Karnaphuli, Chittagong )میں 30 اپریل تا 2 مئی 2025ء کو ”تین دن کا عظیمُ الشان اجتماع“ منعقد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں چٹاگانگ ڈویژن، بنگلہ دیش کے مختلف شہروں اور اطراف علاقوں سے بزنس کمیونٹی ومختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائی، طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اجتماع کے تینوں دن مختلف نشستیں ہوئیں جن میں تلاوتِ قراٰن، نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، ذکر و اذکار، مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے بیانات، رقت انگیز دعائیں اور سیکھنے سکھانے کے حلقے شامل تھے جبکہ اجتماع میں ہونے والی تمام نشستیں بنگلہ مدنی چینل سمیت بنگلہ سوشل میڈیا پیجز پر براہِ راست نشر کی گئیں۔

اس دوران پاکستان سے دینی کاموں کے سلسلے میں بنگلہ دیش آئے ہوئے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مد ظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیااور جامعۃالمدینہ بنگلہ دیش کے تحت درسِ نظامی (عَالم کورس) سے فارغ التحصیل ہونے والے مدنی علمائے کرام کی دستارِفضیت فرمائی۔

بعدازاں 2 مئی 2025ء کو بعد نمازِ جمعہ خصوصی اختتامی نشست ہوئی جس میں رقت انگیز دعا کروائی گئی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عالمی سطح پر خدمتِ دین کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 اپریل 2025ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے سفرِ بنگلہ دیش کی تیاریوں کے حوالے سے کلام کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔

دورانِ مدنی مشورہ دینی کاموں کو مضبوط کرنے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


مجلس انٹرنیشنل افیئرز دعوتِ اسلامی کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق  شیخِ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے بڑے بیٹے اور خلیفہ و جانشین حضرتِ مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی 30 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ ہورہے ہیں۔

خلیفۂ امیر اہل سنت بنگلہ دیش میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ اجتماع میں بھی خصوصی شرکت و بیان فرمائیں گے جبکہ ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے، شخصیات سے ملاقاتیں اور دیگر تنظیمی ایکٹیوٹیز آپ کے شیڈول کا حصہ رہیں گی۔

بنگلہ دیش کے تمام عاشقان رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ شکلباہا، کرنافولی ، چٹاگانگ میں 30 اپریل سے شروع ہوکر 02 مئی 2025ء کو اختتام پذیر ہونے والے اس اجتماعِ پاک میں خود بھی شرکت کریں اور دوسروں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دیں۔