24نومبر 2021ء  کو شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن کا ساؤتھ افریقہ او ر تنزانیہ کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کارکردگی کا فالواپ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے کے بارے میں کلام ہوا۔

تنزانیہ کی اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلےمیں حصہ لینے کی نیت کی مزید یہ بھی نیت کی کہ مدنی خبریں دینے میں جو کمزوری ہوئی ہے اسے دور کر تے ہوئے مدنی خبریں دینےکی کوشش کریں گی ۔ 


دعوت اسلامی کے تحت23 نومبر 2021ء  کو شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن کابنگلہ دیش کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی خبروں کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نےمدنی پھول بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بنگلہ دیش میں دینی کاموں کی دھومیں مچی ہیں اسی طرح وہاں کی مدنی خبریں بھی شب و روز کو موصول ہونی چاہیئے جس پر اسلامی بہن نے نیت کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء  کو آسٹریلیا ریجن کے نیوزی لینڈ کابینہ میں مدنى مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں كابینہ ذمہ دار اسلامی بہن اور مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”وقت کی قدر کیجیے“ کے موضوع پر بیان کیا اور لاک ڈاؤن کے بعد ہونے والے دینی کاموں کی تفصیل اور ان میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔اس سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو كاركردگی بہتر کرنے اور دینی کاموں کے اہداف دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 نومبر 2021ء  کو بذریعہ انٹرنیٹ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامى نے ”حضور غوث پاک کے ارشادات“کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں ”بیعت کی اہمیت“ اور سلسلہ قادریہ میں داخل ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء کو  آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامى بہن نے اصلاح اعمال منعقد کروانے کے حوالے سے مدنی پھول پیش كیا مزید نفلى روزوں کی تحريک کے حوالے سے بھی کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو اہداف دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نومبر 2021ء میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مختلف ڈویژنز اوبرن Auburn ،بلیک ٹاؤن Blacktown ، ليكمبا Lakemba اور ليورپول Liverpoolمیں مدنی مشوروں کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سطح نگران اسلامی بہنوں سمیت مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے مدنی پھول بیان کرنے کی سعادت حاصل کی مزید مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  4 نومبر 2021 بروز جمعرات آسٹریلیا کى سڈنی كابينہ میں مدنى مشور ےکا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ سطح مشاورت اور ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے ملفوظاتِ اميرِ اہلسنت سے ”توبہ کے فضائل“ سننے کی سعادت حاصل كى جبکہ نگرانِ کابینہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے ہر ڈویژن پر ذيلى کی تعداد، اردو اور انگلش زبان میں سنتوں بھرے اجتماعات کے تعداد میں اضافہ کرنے اور اردو ، انگلش زبان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا مزید آٹھ دینی کاموں کی اور ٹیلی تھون کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔


 دعوت اسلامى کے زير اہتمام 17 نومبر 2021 کو آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں كم وبيش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں آسٹریلیا ریجن ذمہ دار،سڈنی کابینہ ذمہ دار، اور ڈویژن ذمہ داراسلامى بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقے میں ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا گیا جبکہ اسلامی بہنوں کو غیر شرعی امور سے اجتناب کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تنزانیہ دارالسلام میں بذریعہ اسکائپ تین دن کا ”احکام وراثت کورس“ منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں کو وراثت کی اسلام میں اہمیت ، وراثت کے حقدار اور وراثت کا حق مارنے والوں کے لئے قرآن و احادیث میں کیا وعیدیں ہیں؟، اس حوالے سے تفصیل سے بتایا گیا۔ اسلامی بہنوں کو بہت کچھ سیکھنےکا موقع ملا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر2021ء کو  بنگلہ دیش ریجن راج شاہی زون سید پور کی کابینہ پونچھو گڑھ میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یہ سنتوں بھرااجتما ع اب ہر 15 دن بعد منعقدکیا جائے گا ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر2021ءکو بنگلہ دیش  ریجن راج شاہی زون سید پور دیناج پور کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا زون سطح کی 20 نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کر وانے کا ذہن دیا۔کابینہ دیناج پور میں دسمبر 2021ء میں 3د ن کا رہا ئشی کورس کروا یا جا ئے گا۔اسی ماہ نومبر سے ہی 4ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغا ز ہوگا ۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah was conducted by the Region Nigran Islamic sister of South Africa with the Kabinah Nigran of Pretoria. The region nigran Islamic sister gave new targets of the responsible Islamic sister of Pretoria and mentioned points in order to strengthen the religious work alongside flourishing it further.