ضیاء المصطفی (درجۂ ثانیہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
میٹھے میٹھے
اسلامی بھائیو! دین اسلام ہمارا پیارا دین ہے۔جو ہر معاملے میں ہماری رہنمائی کرتا
ہے۔روز مرہ کے مختلف معاملات میں جن افراد کے ساتھ ہمارا تعلق ہوتا ہے ان میں سے
ایک حاکم بھی ہے۔اسلام نے ہمیں حاکم کے حقوق بھی ادا کرنے کی سخت تاکید فرمائی ہے
حاکم کے حقوق کے متعلق چند احادیث مبارکہ ملاحظہ فرمائیں:
(1)
حاکم کا حکم ماننا: حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے
کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر مسلمان پر (حاکم کا
حکم)سننا اور اس کی اطاعت کرنا لازم ہے.( فیضان ریاض الصالحین،جلد 5، صفحہ 633)
(2)
حاکم کی بیعت کرنا:حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے
مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اطاعت سے ہاتھ کھینچا وہ
بروز قیامت اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہوگی ۔(مراۃ
المناجیح جلد 5، صفحہ 389)
(3)
حاکم کی اطاعت کرنا: حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو ان کی مخالفت نہ کرو ان کی اطاعت میں اللہ
عزوجل کی اطاعت اور ان کی نافرمانی میں اللہ عزوجل کی نافرمانی ہے۔(فیضان ریاض
الصالحین، جلد 5، صفحہ 635)
(4)
حاکم کی توہین نہ کرنا: رحیم کرے حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالی عنہ بولے جب
چپ رہو میں نے اپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو زمین میں ایک اللہ
کے بادشاہ کی توہین کرے اللہ اسے ذلیل کرے گا.(مرآۃ المناجیح،جلد 5، صفحہ 401)
(5)
ناپسندیدہ بات پر صبر کرنا: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے
روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا جو اپنے حاکم سے ناپسندیدہ
بات سنے اس پر صبر کرے کیونکہ نہیں ہے کوئی جو جماعت سے بالشت پر الگ رہے پھر مر
جائے مگر وہ جاہلیت کی موت مرے گا۔ (مرآۃ المناجیح،جلد 5،صفحہ 384)
اللہ عزوجل
ہمیں حاکم کے حقوق ادا کرنے اور اس کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ
النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
حمزہ بنارس (درجۂ رابعہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
کسی بھی
معاشرہ میں زندگی کے معاملات کو صحیح طور پر چلانے کیلئے ایک حاکم یا امیر کا ہونا
ضروری ہے ، شہری زندگی ہو یادیہاتی بغیر امیر کے کسی بھی جگہ کا نظام درست نہیں رہ
سکتا، اور کوئی بھی حاکم معاشرے میں امن وامان اس وقت تک قائم نہیں کر سکتا جب تک
کہ اسے رعایا کا تعاون حاصل نہ ہو ۔ اگر غور کیا جائے تو یہ معلوم ہو گا کہ کسی
بھی معاشرے کے اندر بدامنی کے پھیلنے میں سب سے بڑا دخل حاکم اور محکوم کی اپنی
اپنی ذمہ داری اور اپنے اوپر واجب حقوق کو ادا کرنے میں کوتاہی ہے
(1)حضرت
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا: جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ تعالی کی اطاعت کی اور جس نے میری
نافرمانی کی اس نے اللہ تعالی کی نافرمانی کی ، اور جس نے امیر و حاکم کی اطاعت کی
اس نے میری اطاعت کی اور جس نے امیر و حاکم کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی
کی۔ (حوالہ صحیح بخاری حدیث نمبر 7137)
حاکموں کے
ساتھ اچھا سلوک کرنا اور ان کی اطاعت کرنا ہمارا اہم فریضہ ہے ورنہ معاشرہ بدامنی
کا شکار ہو جائے گا پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی فریضے کی ادائیگی
کا حکم دیا ہے چنانچہ
2)مکی مدنی
مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے اچھے حاکم وہ ہیں کہ تم ان
سے محبت رکھتے ہو اور وہ تم سے محبت رکھتے ہیں اور وہ تمہارے لئے دعا کرتے ہیں اور
تم انکے لئے دعا کرتے ہو ، اور تمہارے حاکموں میں سے میرے حاکم وہ ہیں کہ تم ان سے
بغض رکھتے ہو اور وہ تم سے بغض رکھتے ہیں اور تم ان پر لعنت بھیجتے ہو اور وہ تم
پر لعنت بھیجتے ہیں ، آپ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول ! ہم ایسے
حاکموں کو تلوار لیکر انکے خلاف علم بغاوت نہ بلند کریں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا : نہیں ، جب تک وہ تمہارے در میان نماز قائم کرتے رہیں ان کے خلاف
بغاوت نہ کرنا اور جب تم اپنے حاکموں سے کوئی ایسی شے دیکھو جسے تم نا پسند کرتے
ہو تو ان کے عمل کو برا سمجھ مگر انکی اطاعت سے ہاتھ نہ کھینچنا۔ [ حوالہ صحیح
مسلم: حدیث نمبر1855]
حاکم کے ساتھ
تعاون کرنا ہر فرد پر لازم ہے کیونکہ حاکم کے ساتھ تعاون کے بغیر ملک میں کبھی بھی
امن وامان قائم نہیں کیا جا سکتا حاکم ہمیشہ اپنی رعایا کو خوش دیکھنا چاہتا ہے
حاکم قوم اور ملک کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات محنت کرتا ہے لیکن آج کے دور کا
المیہ لوگ حاکم کی پیروی کو اپنے اوپر بوجھ سمجھتے ہیں حالانکہ اسلام ان کی اطاعت
کا حکم دیتا ہے
3) حضرت علقمہ
بن وائل بن حجر اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم سے سوال کیا کہ اگر ہم پر ایسے حکمران مسلط ہو جائیں جو ہمارا حق نہ دیں،
لیکن اپنا حق مانگیں (تو ہمارے لیے کیا حکم ۔ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے
ارشاد فرمایا : ” تم ان کی بات سننا اور ماننا، ان کے ذمے وہ بوجھ ہے جو انہیں
اٹھوایاگیا(یعنی عدل وانصاف۔ (حوالہ ترمذی حدیث نمبر: 2220)
ہمیں چاہیے کہ
ہم اپنے حاکم کی اطاعت کریں تاکہ معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ہر فرد اطاعت
کو اولین ترجیح دے تو معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائےلیکن ہمیں ان حکمرانوں کی اطاعت
سے منع کیا گیا جو شریعت کی پاسداری نہیں کرتے
(4)سیدنا ابو
سعید خدری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا، اس کا
ایک اقتباس یہ ہے ” آگاہ رہو ! قریب ہے کہ مجھے بلا لیا جائے اور میں اس بلاوے کا
جواب دے دوں ۔ میرے بعد مختلف حکمران تمہاری ذمہ داری اٹھائیں گے، وہ جو کچھ کہیں
گے اس پر عمل بھی کریں گے، ان کی اطاعت حقیقت میں اطاعت ہے۔ تم لوگ کچھ زمانہ اسی
طرح رہو گے ۔ پھر ایسے حکمران مسلط ہو جائیں گے، جو اپنے کہے پر عمل نہیں کریں گے
اور اگر عمل کریں گے تو اسے پہچانتے نہیں ہوں گے۔ جن لوگوں نے ان کی ہمدردی کی، ان
کے مشیر مصاحب بنے اور ان کی پشت پناہی کی تو وہ خود بھی ہلاک ہوں گے اور دوسروں
کو بھی ہلاک کریں گے۔ (حوالہ المعجم الاوسط، حدیث نمبر 6984)
آ ج کل دنیا
میں اکثر مسلمان حکمران شریعت کی اطاعت نہیں کر رہے جس کی وجہ سے مسلمان ذلت
ورسوائی کا سامنا کر رہے ہیں اللّٰہ پاک ہمیں نیک حکمران عطا فرمائے ۔ اللّٰہ پاک
ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰہ علیہ وسلم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
حماد رضا عطاری (درجۂ ثانیہ جامعۃ المدینہ گلزار حبیب سبزہ زار لاہور،
پاکستان)
حاکم
کی ضرورت: اللہ
تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو مٹی سے پیدا فرمایا ،اس کے بعد آپ کی اولاد کو
،دنیا کو آخرت کی تیاری کے لیے پیدا فرمایا تاکہ دنیا میں وہ عمل کیا جائے جو سفر
آخرت کے لیے زاد راہ بن سکے لہذا اگر لوگ عدل وانصاف کے ساتھ دنیا میں رہتے تو نہ
جھگڑوں کی نوبت آتی لیکن انھوں نے اس میں خواہشات کے مطابق عمل کیے جس سے جھگڑوں
نے جنم لیا تو حاکم کی ضرورت پیش آئی جو ان کے معاملات کو سنبھالے ۔ قرآن کریم میں
ارشاد ہوتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ لِلّٰهِ شُهَدَآءَ بِالْقِسْطِ٘-وَ
لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰۤى اَلَّا تَعْدِلُوْاؕ-اِعْدِلُوْا-هُوَ
اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى٘-وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا
تَعْمَلُوْنَ المائدہ
:5 آیت (8) ترجمہ کنزالایمان: اے ایمان والو اللہ کے حکم پر خوب قائم ہوجاؤ انصاف
کے ساتھ گواہی دیتے اور تم کو کسی قوم کی عداوت اس پر نہ اُبھارے کہ انصاف نہ کرو،
انصاف کرو، وہ پرہیزگاری سے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ کو تمہارے
کامو ں کی خبر ہے۔
حدیث مبارکہ
ترجمہ : حضرتِ
سَیِّدُنا ابو سعید حسن بصریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے روایت ہے کہ حضرتِ
سَیِّدُنا عائذ بن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ُعُبَیْدُاللہ بن زیاد کے
پاس تشریف لے گئے اور فرمایا : ’’اے لڑکے! میں نے حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی
اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ فرماتے سناہے کہ : بدترین حاکم
وہ ہیں جو ظلم و زیادتی کرتے ہیں۔ لہذا تو اس بات سے بچنا کہ تیرا شمار ان بدترین
حاکموں میں ہو۔ ‘‘ابنِ زیاد نے( گستاخانہ لہجے میں)کہا : ’’بیٹھ جاؤ !تم تورسولُ
اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے صحابہ میں بھوسے کی طرح
ہو۔ ‘‘ حضرتِ سَیِّدُنا عائذ بن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا :
’’کیارسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اصحاب میں
بھی بھوسہ ہے؟ بیشک بھوسہ تو ان کے بعد یا ان کے غیر میں ہوگا۔ ‘‘ (کتاب:فیضان
ریاض الصالحین جلد:3 , حدیث نمبر:192) حاکم کے حقوق مختلف ہوتے ہیں،جو اس کے عہدے
اور ذمہ داری کے متعلق ہوتے ہیں جن میں یہ حقوق شامل ہیں:
(1)
قانونی حقوق: حاکم
کا قانونی حق اسے اپنے عہدے اور ملک کے قانون کا خیال رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے
۔
(2)
ملک کی حفاظت:
حاکم کا ایک حق ملک کی حفاظت کرنا بھی ہوتا ہے اور یہ حاکم پر اولین فریضہ ہے ۔
(3)
نظامی اور حکومتی امور میں اہتمام: حاکم کو ملک کے نظامی اور حکومتی امور
کا اہتمام کرنا ہوتا ہے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور اس میں بہتری آ سکے۔
(4)
انسانی حقوق کا احترام: حاکم پر انسانی حقوق کا احترام لازم ہوتا ہے ان
حقوق کا اس کی رئایا کو فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔
(5)
مساوات اور انصاف: حاکم کو مساوات اور انصاف کا لحاظ رکھنا چاہیے تاکہ
ہر شہری کو برابر حقوق ملیں۔
(6)
علم اور تعلیم میں حاکم کا کردار: حاکم کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ معاشرتی
ترقی کے لئے علم اور تعلیم کے فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے کیونکہ علم ہی کسی قوم
کی ترقی کا باعث بنتا ہے ۔
(7)
شوریٰ کا نظام:
اسلامی اور حکومتی نظام کا ایک اہم کردار ہوتا ہے حاکم کو چاہیے کہ شوریٰ (یعنی
مشاورت) کے نظام کو ترتیب دے جس کے تحت حاکم عوام کی رائے سنے اور ان سے مشورہ لے
۔
(8)
معاشرتی ترقی:
معاشرتی ترقی میں حاکم اسلام کا ایک اہم کردار ہوتا ہے حاکم اسلام کو معاشرتی ترقی
اور فقر کا مقابلہ کرنے کا ذمہ دار ہونا چاہئے تاکہ معاشرہ ترقی کر سکے۔
(9)
فیصلوں میں حاکم کا کردار: حاکم پر فیصلہ کرنا بھی ان حقوق میں
سے ہے حاکم کو چاہیے کہ دونوں اطراف سے سنے بغیر فیصلہ نہ کرے اور اسلام کے مطابق
جو حدیں قرآن و حدیث میں بیان کی گئی ہیں ان کے مطابق فیصلہ کرے اور حد لگائے ۔
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
ارسلان حسن عطّاری (درجۂ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی
لاہور،پاکستان)
(1) امیر کی اطاعت: حضرت
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ۔جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی جس نے میری نافرمانی کی اس نے
اللہ کی نافرمانی کی جس نے امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی جس نے امیر کی
نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی (صحیح مسلم ص 133 کتاب الامارة حدیث 4748)
(2)
گناہوں میں اطاعت ضروری نہیں ۔
حضرت سیدنا
ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ارشاد فرمایا ۔ ہر مسلمان پر (حاکم کا حکم ) سننا اور اس کی اطاعت کرنا لازم ہے
چاہے اسے وہ حکم پسند ہو یا ناپسند سوائے گناہ کے حکم کے جب گناہ کا حکم دیا جائے
تو اسے نہ سننا لازم ہے اور نہ ہی اس کی اطاعت کرنا لازم (مسلم کتاب الامارة باب
وجوب طاعة الاسراء ص 789 حدیث 4763)
(3)
حکمرانوں سے بغاوت :حکمرانوں کے خلاف بغاوت کرنے والوں کے لیے سخت
سزائیں مقرر کی گئ ہیں کیونکہ حکمرانوں کی مخالفت سےاسلام کی اجتماعیت کو نقصان
پہنچتا ہے ۔ افتراق وانتشار کی کیفیت پیدا ہوتی ہے ۔
(4)
قرآنی حکم۔ اے
ایمان والوں ! اطاعت کرو اللہ تعالیٰ کی اور اطاعت کرو اپنے رسول صلی اللہ علیہ
وسلم کی اور حکمرانوں کی جو تم میں سے ہوں ۔ (النساء 59)
علامہ اسماعیل
حقی علیہ رحمہ فرماتے ہیں اس آیت مبارکہ سے ثابت ہوا کہ جب بادشاہ و حکمران قرآن
وسنت کی پیروی کریں تو رعایا پر ان کی تابعداری واجب ہے ۔
(5)
حبشی غلام حاکم۔ حضرت
انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
۔ سنو اور اطاعت کرو اگرچہ تم پر حبشی غلام کو حاکم بنا دیا جائے جس کا سر کشمش کی
طرح ہو ۔ (بخاری کتاب الاحکام 454/4 حدیث 7162)
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
محمد ولید احمد عطّاری (درجۂ رابعہ جامعۃ
المدینہ مزنگ لاہور ، پاکستان)
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو ! ایک مسلمان کے عقیدے میں حاکمیت اعلی صرف اللہ تعالی کی ہے۔ اور
تمام نظامِ کائنات صرف اللہ تعالٰی کے حکم کے پابند ہیں ۔ اللہ تعالی نے مخلوق کی
ہدایت کے لیے انبیاء و مرسلین کو مبعوث فرمایا. اور بعض انبیاء نے سلطنتیں قائم
کیں. جن میں سے بعض سلطنتوں پر انبیاء بذاتِ خود حاکم رہے اور بعض پر امیر مقرر
فرمائے. جن کی اطاعت کو قرآن پاک نے ہم پر لازم کیا. ارشادِ باری تعالی ہے :
یٰۤاَیُّهَا
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی
الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ- ترجمہ کنزالعرفان : اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت
کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور ان کی جو تم میں سے حکومت والے ہیں ۔ ( سورۃ النساء
: 59)
حاکم کی
فرمانبرداری لازم ہے.اس کے کچھ حقوق ہیں جو درج ذیل ہیں:
١-
حاکم کی ضرورت و اہمیت : پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے
معاشرے میں مختلف رنگ ونسل کے افراد پائے جاتے ہیں۔ جن کو آپس میں باہمی تعلقات
قائم رکھنے کے لیے ایک سمجھدار اور عاقل شخص کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو انصاف کے تقاضوں
کو مکمل طور پر پورا کرے ۔ اسلام کے سب سے پہلے حاکم مطلق رسول الله ( صل اللہ
علیہ وسلم) کی ذات ہے. جن کے لیے قرآن کریم میں ارشاد باری تعالی ہے :
وَ مَا كَانَ
لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَةٍ اِذَا قَضَى اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَمْرًا اَنْ
یَّكُوْنَ لَهُمُ الْخِیَرَةُ مِنْ اَمْرِهِمْؕ- ترجمہ
کنزالایمان : اور کسی مسلمان مرد نہ مسلمان عورت کو پہنچتا ہے کہ جب اللہ و رسول
کچھ حکم فرمادیں تو اُنہیں اپنے معاملہ کا کچھ اختیار رہے۔ ( سورۃ الاحزاب : 36)
عرش
تا فرش ہیں جس کے زیر نگیں
اس
کی قابر ریاست پی لاکھوں سلام
اور آپ ( صل
اللہ علیہ وسلم) کا منصفانہ نظام ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔کیونکہ آپ ( صل اللہ علیہ
وسلم) اور آپ کے صحابہ کرام کا قائم کردہ نظام حکومت ایک منصفات نظام تھا. جس
طریقے پر چلنے والا حاکم ہی عوام کی ضرورت ہے۔
٢
- حاکم کی بات سننا اور ماننا : پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اگر حاکم
مسلمان ہو اور منصفانہ نظام کے مطابق چلتا ہو تو اس کی بات ماننا اور سننا ہم پر
لازم ہے۔ اگر چہ بظاہر وہ ہمیں پسند ہو یا ناپسند ہو مسلمانوں کے حاکمِ مطلق نبی
اکرم ( صل اللہ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مسلمان مرد پر اپنے مسلمان حکمران کی
بات سننا اور ماننا فرض ہے (ہر کام میں) خواہ وہ بات اسے پسند ہو یا نا پسند مگر
یہ کہ اسے گناہ کرنے کا حکم دے۔ (بخاری مسلم بروایت عبدالله بن محمد )
یعنی اطاعت
اور فرمانبرداری واجب ہے لیکن اگر وہ گناہ کا حکم دیں تو پھر اطاعت نہیں لازم ۔
٣
- حاکم کی خیر خواہی اور نصیحت : حاکم کے ساتھ خیر خواہی اور اچھا
معاملہ کیا جائے اگر وہ کسی غلطی پر ہوں تو بجائے یہ کہ ان کے خلاف جایا جائے بلکہ
کسی طرح ان تک اس غلط بات کی خبر پہنچائی جائے۔ سلطانِ جہاں ( صل اللہ علیہ وسلم)
نے ارشاد فرمایا : دین خیر خواہی کا نام ہے۔ پوچھا گیا کس کی خیر خواہی ؟ آپ نے
ارشاد فرمایا : اللہ کی، الله کے رسول کی، کتاب کی، مسلمانوں کے حاکموں کی، اور
عام مسلمانوں کی " (صحیح مسلم ، بروایت تعمیم دادی)
حاکموں کی خیر خواہی عام مسلمانوں کی خیر خواہی
کرنے سے زیادہ ضروری ہے۔ کیونکہ ان کے پاس مسلمانوں کی ریاست اور ملک ہوتے ہیں ۔
ان کی غلط بات اسلام کی طرف سے شمار کی جاتی ہے۔
٤
- حاکم کے ساتھ تعاون : پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! حاکموں کے ساتھ تعاون
کیا جائے یعنی کہ ان کی ہر جائز بات میں پیروی کی جائے۔ " ایک مرتبہ نبی پاک
( صل اللہ علیہ وسلم) سے دریافت کیا گیا کہ اگر ہم پر کچھ ایسے حاکم مسلط ہو جائیں
کہ وہ ہم سے اپنا حق مانگیں لیکن ہمارا حق نہ دیں تو ہمارے لیے کیا حکم ہے ؟ آپ (
صل اللہ علیہ وسلم) خاموش رہے حتی کہ دو یا تین مرتبہ ایسا ہوا پھر نبی اکرم ( صل
اللہ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: " تم ان کی بات مانو اور سنو ، ان کی جو
ذمہ داری ہے وہ ان پر ہے۔ تمہاری جو ذمہ داری ہے وہ تم پر ہے.
یہ آج کل کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس کا حل مسلمانوں
کے دائمی حاکم نبی اکرم (صل اللہ علیہ وسلم) آج سے 14 سو سال پہلے ہی بتا چکے ہیں
۔ لیکن شرط یہ ہے کہ وہ حاکم مسلمان ہو۔
الله تعالٰی ہمیں علم دین حاصل کرنے کی توفیق
عطا فرمائے اور ہمارے حکمرانوں کو ہدایت نصیب فرمائے.
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
محمد احمد عطّاری (درجۂ ثانیہ جامعۃ المدینہ
فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
اللّٰه
عزَّوَجَلَّ نے اپنی کتاب میں یہ علم ارشاد فرمایا ہے : يٰٓاَ يُّهَا
الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِی الْأَمْرِ
مِنْكُمْ (پ5،
النساء : 59)ترجمه کنز الایمان: "اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور حکم
مانو رسول کا اور ان کا جو تم میں حکومت والے ہیں"۔
”حضرت سیدنا جابر بن عبد اللّٰه رضی اللّٰه
تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے سرور کو نین، شہنشاہ دارین صلى اللّٰه تَعَالَى
عَلَيْهِ وَآلہ وَسَلَّمْ سے اس بات کی گواہی کہ اللّٰه عَزَّوَجَلَّ کے علاوہ
کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد صلی اللّٰه تعالیٰ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمْ
اللّٰه عَزَّوَجَلَّ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنے، زکوۃ دینے ، (حاکم اسلام کی
سننے اور اطاعت کرنے اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے پر بیعت کی)
اللہ تعالٰی ہمیں اپنی زبان نیکی کی دعوت دینے
میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین چنانچہ آپ بھی حاکم کے 5 حقوق ملاحظہ
کیجئے
1 نیکی
کی دعوت: وَ
مَنْ اَحْسَنُ قَوْلاً مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللّٰهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَّ قَالَ
اِنَّنِيْ مِنَ الْمُسْلِمِیِنْ (پ24 السجدۃ 33) ترجمہ کنزالایمان : ”اور
اس سے زیادہ کسی کی بات اچھی جو اللّٰہ کی طرف بلائے اور نیکی کرنے اور کہے میں
مسلمان ہوں “
آپ صلی اللّٰه علیہ والہ وسلم نے فرمایا :۔ ”نیکی
کی طرف راہنمائی کرنے والا بھی نیکی کرنے والے کی طرح ہے“ (جامع ترمذی، رقم 2679 ج
4، ص 305)
2 سلام
کرنا: حضرت
ابو ہریرہ رضی اللّٰه عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم نے
فرمایا : ”کیا میں تم کو ایسی بات نہ بتاؤں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو تمہارے
درمیان محبت بڑھے اور وہ یہ ہے کہ آپس میں سلام کو رواج دو“ (مسلم کتاب
الایمان،رقم 54،ص27)
3 خیر
خواہی کرنا: ”حضرت
سیدنا کعب الاحبار علیہ رَحْمَةُ اللّٰهِ الغَفَّار سے سلطان کے متعلق پوچھا گیا
تو آپ نے فرمایا سلطان زمین پر اللّٰہ عزوجل کا سایہ ہے جس نے اس کی خیر خواہی کی
اس نے راہ ہدایت حاصل کی اور جس نے اسے دھوکا دیا تو وہ راہ سے بھٹک گیا“۔ (دین و
دنیا کی انوکھی باتیں ص،191 متبوع مکبۃ المدينه)
4 حکمرانی
نہ مانگو: حضرت
سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی الله تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے حضور اکرم،
نُورِ مُجَسَّم صَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰی عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم نے ارشاد
فرمایا: اے عبد الرحمن حکمرانی نہ مانگو، اگر تجھے بغیر مانگے عطا کی گئی تو اس پر
تیری مدد کی جائے گی اور اگر مانگنے سے عطا کی گئی تو تجھے اس کے سپرد کر دیا جائے
گا۔ (بخاری، ایمان کے کفارہ کی کتاب، وقفے سے پہلے اور بعد میں کفارہ کا باب،
4/311، حدیث: 1722)
5 بادشاہ
کو گالیاں نہ دوں: حضرت سیِّدُنا مالک بن دینا ر علیہ رحمہ اللہ
الغفار فرماتے ہیں کہ میں نے بعض کتابوں میں پڑھا ہے اللّٰه عز وجل فرماتا ہے:-
میں بادشاہوں کا بادشاہ ہوں اور بادشاہوں کی
گردنیں میرے ہاتھ میں ہیں جو میری اطاعت کرے گا میں اُس پر اپنی رحمت کروں گا اور
جو میری نافرمانی کرے گا میں اُس پر غضب فرماؤں گا لوگو تم بادشاہوں کو اپنی زبان
سے گالیاں نہ دو بلکہ اللّٰه عزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں تو بہ کرو اللہ پاک بادشاہ
کو تم پر مہربان کرے گا ۔ (دین و دنیا کی انوکھی باتیں ص،191 متبوع مکبۃ المدینہ)
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
محمد مجاہد رضا قادری (درجۂ ثالثہ جامعۃ
المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
قرآن پاک میں
اللہ عَزَّ وَ جَلَّ نے عدل و انصاف کے قیام پر بہت زور دیا ہے چونکہ انسان طبعی
طور پر مل جل کر رہنے کی طرف مائل ہوتا ہے اور جب مختلف طبیعتوں اور مختلف ذہنوں
کے لوگ ایک جگہ رہنے لگیں تو انفرادی مفاد کے حصول کے لیے باہمی تصادم کا اندیشہ
رہتا ہے ، اِس اندیشے کو دور کرنے کے لیے ضروری تھا کہ کچھ ایسے قوانین وضع کیے
جائیں جو انسانی زندگی کو متوازن صورت حال پر رکھ سکیں اور پھر اُن قوانین پر عمل
درآمد کے لیے ضروری تھا کہ حکمرانی کے لیے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جائے جو اسلام
کی نشر و اشاعت ، حاکمین کے حقوق اور وہ رعایا کے مابین عدل و انصاف کو قائم رکھ
سکیں۔ آئیے ھم بھی چند حاکم کے حقوق ملاحظہ کرتے ہیں ۔
1۔اطاعت
کرنا: حضرت
سیدنا ابو ہریرہ رَضِيَ اللهُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ، رَءُوفٌ
رحیم صَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم نے فرمایا: "جس نے
میری اطاعت کی اس نے اللہ عَزَّوَجَل کی اطاعت کی ، جس نے میری نافرمانی کی اس نے
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کی اور جس نے امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی
اور جس نے امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی" (بخاری، کتاب الجهاد
والسیر، باب يقاتل من وراء الامام ويتقى بہ 2/،297 حدیث: 2957)
2۔توھین
نہ کرنا: حضرت
سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ میں نے حضور نبی کریم
صَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے سلطان کی
اہانت کی، اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے ذلیل کرے گا۔“ (ترمذی، کتاب الفتن، باب ماجاء في
الخلفاء، 4/ 96 ، حدیث : 2231)
3
بخاری، کتاب
الايمان باب اتباع الجنائز من الايمان 1 /29
اللہ پاک ہمیں
ان حقوق کی پاسداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
ابو ثوبان عبدالرحمٰن عطّاری (درجۂ سابعہ مرکزی جامعۃُ المدینہ فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور ، پاکستان)
کسی بھی معاشرے میں
زندگی کے معاملات کو صحیح طور پر چلانے کے لئے ایک حاکم یا امیر کا ہونا ضروری ہے،
شہری زندگی ہو یا دیہاتی، بغیر حاکم و امیر کے کسی بھی جگہ کا نظام دُرست نہیں رہ
سکتا اور کوئی بھی حاکم معاشرے میں امن و امان اس وقت تک قائم نہیں کرسکتا جب تک
کہ اسے رعایا کا تعاون حاصل نہ ہو۔ اگر غور کیا جائے تو یہ معلوم ہوگا کہ کسی بھی
معاشرے کے اندر بدامنی کے پھیلنے میں سب سے بڑا دخل حاکم اور محکوم کی اپنی اپنی
ذمہ داری اور اپنے اوپر واجبی حقوق کو ادا کرنے میں کوتاہی ہے، اس لئے اس امر کی
معرفت ضروری ہے کہ حاکم و محکوم اپنے فرائض و واجبات کو پہچانیں۔ اسی کے پیش نظر رعایا
پر حاکم کے چند حقوق ذکر کئے جارہے ہیں ملاحظہ کیجئے:اللہ پاک نے اپنی کتاب قراٰنِ
کریم میں یہ حکم ارشاد فرمایا ہے: ﴿یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ-﴾ترجمۂ کنزُ الایمان: اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کااور ان کا جو تم میں حکومت والے
ہیں۔(پ5، النسآء: 59)
اس آیت سے ثابت ہوا
کہ مسلمان حکمرانوں کی اطاعت کا بھی حکم ہے جب تک وہ حق کے موافق رہیں اور اگر حق
کے خلاف حکم کریں تو ان کی اطاعت نہیں کی جائے گی۔(صراط الجنان، 2/230)
حاکمِ اسلام کے 5 حقوق:
(1)اطاعت کرنا: حاکمِ اسلام کی
اطاعت و فرمانبرداری ہر فردِ بشر پر واجب ہے بشرطیکہ اس کا حکم شریعت کے مطابق ہو۔
جیسا کہ حضور نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: جس نے
امیر کی اطاعت کی اُس نے میری اطاعت کی اور جس نے امیر کی نافرمانی کی اُس نے میری
نافرمانی کی۔(بخاری،2/297، حدیث: 2957)
(2،
3)اچھائی پر شکر اور بُرائی پر صبرکرنا: رسولِ اكرم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:حاکمِ اسلام زمین پر اللہ کا سایہ ہے اور
جب وہ تمہارے ساتھ اچھا سلوک کرے تو اُس کے لئے اجر ہے اورتم پر شکر لازم ہے اور اگر
بُرا سلوک کرے تو اس کا گناہ اُس پر ہے اور تمہارے لئے صبر ہے۔(شعب
الایمان،6/15،حدیث:7369)
(4)ان کی عزت
کرنا: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہُ عنہما کا فرمان ہے:
سلاطین کی عزت و توقیر کرو کیونکہ جب تک یہ عدل کریں گے یہ زمین پر اللہ پاک کی قوت
اور سایہ ہوں گے۔(دین و دنیا کی انوکھی باتیں،1/187)
(5)خیر خواہی:حاکمِ اسلام کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ کیا جائے، اگر کوئی کوتاہی نظر آئے
تو احسن طریقے سے انہیں متنبہ کیا جائے، انہیں بلکہ تمام مسلمانوں کو صحیح، سچے
اور اچھے انداز میں مشورہ دیا جائے۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:﴿اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ
وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ﴾ ترجَمۂ کنزُ الایمان: اپنے رب کی راہ کی طرف بلاؤ پکی تدبیر
اور اچھی نصیحت سے۔(پ14، النحل:125)
اللہ پاک ہمیں ان حقوق پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔