Under the supervision of ‘Majlis Islah-e-A’maal (Islamic sisters)’, an ‘Islah-e-A’maal Ijtima’ was held in Sandwell, UK in previous days. Local Islamic sisters had the privilege of attending this great Ijtima’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan, provided the attendees (Islamic sisters) the information regarding the booklet, ‘Nayk A’maal’ and gave the mindset of making accountability of their deeds regularly and becoming the practicing individuals of ‘Nayk A’maal’.


Under the supervision of ‘Majlis Islah-e-A’maal’, an online Madani Mashwarah of Zimmadar Islamic sisters was conducted in East Midlands Kabinah, Birmingham Region (UK) in previous days. Division Zimmadar Islamic sisters had the privilege of attending this great Mashwarah.

Kabinah Mashawarat Zimmadar Islamic sister provided the points on improving the department, making as many as Islamic sisters become the practicing individuals of ‘Nayk A’maal’ and making Islamic sisters associate with the religious environment of Dawat-e-Islami. Moreover, she motivated to conduct ‘Islah-e-A’maal Ijtima’at’.


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اگست2021ء کو  یورپ کے ملک ڈنمارک( Denmark )میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں”توکل و قناعت“ کے موضوع پر بیان کیا نیز اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے عملی طور پر دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں  اٹلی( Itlay) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ڈونیشن بکس اور مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کے حوالے سے نکات سمجھائےاور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیزگھر یلو صدقہ بکس بڑھانے اور حسینی پیکیج تقسیم کرنے کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22 اگست2021ء کو کینیڈاکے شہرمونٹریال( Montreal) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” اہل بیت کا کریمانہ انداز“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21 اگست2021ء کو کینیڈاکے شہرمونٹریال( Montreal) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” اہل بیت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اہل بیت سے محبت و عقیدت رکھنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام19 اگست2021ء  کوکینیڈاکے شہربرامپٹن( Brampton) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” واقعۂ کربلا اور آزمائشوں کا سفر“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام20 اگست2021ء کو  کینیڈاکے شہرتھورن کلف( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے The journey of trials and turbulation کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں ، مصیبتوں اورپریشانیوں پر صبر و شکر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کینیڈاکے شہرکیلگری( Calgary) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”واقعۂ کربلا“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو یوم عاشورہ کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے شہربرامپٹن( Brampton) اور تھورن کلف( Thorncliffe) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” آزمائشوں کا سفر“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر وقت اللہ پاک کی رِضا میں راضی رہ کر مصیبتوں اور پریشانیوں میں صبر پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یورپین یونین ریجن کی  تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی( Itlay)، ڈنمارک( Denmark)،سویڈن( Sweden)، بیلجیم( Belgium)، آسٹریا( Austria)، اسپین( Spain) اور ہالینڈ (Holland) کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نکات برائے یوم دعوت اسلامی سمجھائے نیز تنظیمی کاموں کی نئی اپڈیٹ پر کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اگست 2021ء کے تیسرے ہفتے کو آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”محرم الحرام کے فضائل اور آزمائشوں کے سفر“ کے موضوعات پر بیانات اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔