اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو(Chicago) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی انعامات کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر  نیو یارک میں پانچ مختلف مقامات کونی آئی لینڈ، ایوینیو، نیو جرسی ،اوشن ایونیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو(Coney Island Avenue, New Jersey, Ocean Avenue, Brighton Beach Avenue, Benson Hurst Avenue) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 121اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صحابہ کرام اور اہلِ بیت اطہار کی محبت اور تعظیم اپنے بچوں کو سکھانے کی ترغیب دلائی نیز مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر میامی( Miami) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تین مختلف مقامات سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے وقت کا بہترین استعمال کرنے،عبادت میں زیادہ وقت گزارنے نیزاپنا عملی جدول بنانے کا ذہن دیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” اچھی بُری صحبت “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3ہزار649 اسلامی بہنوں نے رسالہ” اچھی بُری صحبت “پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کےتحت  یورپین یونین ریجن میں ہونےوالے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

45 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

70 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

136 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

226 اسلامی بہنوں نے روزانہ313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

91 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

150 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام11 ستمبر 2020ء کو اٹلی کے شہرروم ( Rom )میں بذریعہ فون علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(one day session) میں بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 10 ستمبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک میں  ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہو اجس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام نارتھ امریکہ ریجن  کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں امریکہ کے شہروں نیویارک(New York)،ہیوسٹن(Houston)، شکاگو(Chicago)اور کینیڈا کے شہر سرے (Sury) کی ڈویژن سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں نکات پیش کئے اور نیز محاسبہ تحریک کو مضبوط بنانے اور مدنی اجتماعات منعقد کرنے کی ترغیب دلائی ۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اگست 2020ء میں یوکےمیں  ہونے والےاسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:82

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:732

روزانہ امیراہل سنت کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار339

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات 119

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار51

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات 188

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار 466

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ):208

تعداد ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ: 39

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:609

وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد:1 ہزار81


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”اچھی بُری صحبت“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار156 ، لندن ریجن سے 1ہزار945، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار319، برمنگھم ریجن سے 3 ہزار873، آئرلینڈ سے 63 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 293 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا11ہزار649اسلامی بہنوں نے رسالہ ” اچھی بُری صحبت“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام10 ستمبر2020ء کو ساؤتھ برمنگھم(South Birmingham) کے شہر اسٹچفورڈ (Stechford) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام10ستمبر2020ء  کو یوکے کے شہر نوٹنگھم (Nottingham) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔