اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکےکے شہر برٹن( Burton) میں اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات
بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے
طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے
کا ذہن دیا۔
اسپین کے
علاقے ترینیتات میں بذریعہ اسکائپ اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام اسپین( Spain )کے علاقے ترینیتات( Trinitat) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”خوش قسمت کون؟“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال رسالے
کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 نومبر 2020ء کوسویڈن( Sweden) کے شہر مالمو(Malmö) میں
اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”پیارے آقاﷺ کی امت سے
محبت “کے موضوع پر بیان کیااوراجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ
درود شریف پڑھنے، نیک اعمال کرنے، دعوتِ اسلامی نے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”اچھی نیت کی برکت“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار134
، لندن ریجن سے 1ہزار997، بریڈ فورڈ ریجن سے 2ہزار554، برمنگھم یجن سے 5ہزار434،
آئرلینڈ سے 58 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 315
اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا12ہزار492اسلامی بہنوں نے رسالہ ”اچھی نیت کی برکت“ پڑھنے یا
سننے کی سعادت حاصل کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام یوکے کے شہر گلاسگو (Glasgow)میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات
بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز
عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ
دنوں یوکے کے شہر والتھم سٹو( Walthamstow) میں اصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
یوکے ویسٹ لندن کے علاقے ہنسلو ( Hounslow)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو
میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنو ں کو اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ
دنوں یوکے کے شہر ایسٹ ہام(East Ham) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک
اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکےبرمنگھم ریجن
نارتھ برمنگھم ڈویژن میں کورس بنام ”جنت
اور دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام
یوکےبرمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم(North Birmingham) ڈویژن میں کورس
بنام ”جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا
چائیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز
سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
گئی۔
یوکے برمنگھم ریجن کونٹری ڈویژن میں کورس بنام ”جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
14 نومبر2020ءکو یوکے برمنگھم ریجن کونٹری(Coventry) ڈویژن میں کورس بنام ”جنت اور
دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ساؤتھ
برمنگھم ڈویژن میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی
و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں یوکے کے شہر ساؤتھ برمنگھم( South Birmingham ) ڈویژن کے تین علاقوں میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیاوی
فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 155 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے
کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا ہمارے پیارے آقاﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکراہٹ بہت
سے مسائل حل کر دیتی ہے، نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 نومبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی( Germany) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے نکات سمجھائےنیز ٹیلی
تھون کے لئے اہداف دئیے۔