دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے مختلف شہروں  وڈلینڈ(woodland)، ہیوسٹن(Houston)اور ڈیلس(Dallas)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں 5 مقامات سے کم و بیش 106 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”احسن اخلاق کی برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی نیز دینی ماحول سے وابستہ رہنے کے ساتھ ساتھ نیک اعمال اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”دوزخ کے کتے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار 287 اسلامی بہنوں نے رسالہ”دوزخ کے کتے“ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں دسمبر 2020ء کے پہلے پیر شریف کوناروے کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!31 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 11 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام نومبر 2020ء میں یوکےکے شہربرمنگھم (Birmingham)اور مانچسٹر(Manchester) میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا جن میں سے 5اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔

کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام  14 دسمبر2020ء کو یوکے کے شہر ملٹن کینس (Milton Keynes)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام09 تا 15 دسمبر2020ء تک  یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اردو اور انگلش میں بذریعہ اسکائپ منعقدکئے گئے جن میں تقریباً 808 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اوراد و وظائف کی برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 9 دسمبر  2020ء سے 13 دسمبر 2020ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو (Glasgow)اور ایڈنبرگ (Edinburgh)میں اردو اور انگلش میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں114 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اوراد و وظائف کی برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے چیتھم ہل (Cheetham Hill)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”تربیت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے بری (Bury)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”تربیت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


  اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام19 تا 20 دسمبر2020ءکو یوکے کے علاقے برنلی(Burnley) اور برائرفیلڈ (Brierfield)میں”جنت کا راستہ“ کورس کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ کورس صرف 2 دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں

Majlisecourses@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام14 دسمبر 2020ء کو یوکے    برمنگھم ( Birmingham) ریجن ویسٹ میڈلنڈز (West Midlands)کابینہ میں کورس”اسلامک ہیروز“ کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ نگران اسلامی بہن نے کورس کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھائے اور اپنے اپنے ڈویژنز اور ہر علاقے میں جو اسلامی بہنیں کورس کروانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ان کے ذریعے اسلامی بہنوں کے لئے اردو میں جبکہ ٹین ایجرز اور بچے بچیوں کے لئے انگلش میں کورس کروانے کا بھر پور ذہن دیا ۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے برمنگھم ریجن کی 2 مقامات نارتھ برمنگھم(North Birmingham) اور سینٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 8 اسلامی بہنوں مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔