دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت، کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہِ رمضان کے نکات سمجھائے ،اسلامی بہنوں کو بڑھ چڑھ کر ڈونیشنز کےلئے کوششیں کرنے اور نکات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو آگے لے کر چلنے کا ذہن دیا ۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن سلاؤ(Slough) کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضان المبارک کے نکات بیان کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ (Scotland)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورطریقۂ تدریس اور شعبہ میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن (London)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور”کوشش کامیابی کی کنجی ہے“ کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کارکردگی مزید بہتربنانے، مدارس کو جدول کے مطابق چلانے نیز دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےکا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام یوکے برمنگھم(Birmingham) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ وڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے،خاص طور پر عاملات نیک اعمال بڑھانے کے لئے خصوصی توجہ دینے اور اس کے لئے خصوصی اجتماعات برائے اصلاح اعمال منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کے علاقے وارنگٹن (Warrington)میں کورس بنام”جنت و دوزخ کیاہیں؟“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، کن اعمال سے جنت ملتی ہے اور کن اعمال سے بندہ جہنم میں جاتا ہے، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟ وغیرہ نیز اس کے ساتھ قیامت کی نشانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے لانگسائٹ(Longsight) میں کورس بنام”جنت و دوزخ کیاہیں؟“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، کن اعمال سے جنت ملتی ہے اور کن اعمال سے بندہ جہنم میں جاتا ہے، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟ وغیرہ نیز اس کے ساتھ قیامت کی نشانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہبسم اللہ شریف کی برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار900 ، لندن ریجن سے 2ہزار174، بریڈ فورڈ ریجن سے 9ہزار214، برمنگھم ریجن سے 6ہزار443، آئرلینڈ سے 71 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 398 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا21ہزار200اسلامی بہنوں نے رسالہبسم اللہ شریف کی برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت  اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتے ہالینڈ( Holland )میں ذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں روٹرڈیم ( Rotterdam) اور دین ہاگ ( Den Haag )کی تقریبًا 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ڈچ زبان میں ”حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا خوف خدا“ کے موضوع پر بیان کیااور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”شانِ صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہپڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 4 ہزار 455 اسلامی بہنوں نے رسالہ”شانِ صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہپڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

42 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

64 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

169 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

292 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

114 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

199 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, online weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at were conducted in Mississauga, Canada in previous days via Skype. Approximately, 33 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic ‘dispute and its consequences’ and gave the attendees (Islamic sisters) the mindset of keeping associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, refraining from pointless conversation, forgiving, and taking part in the religious activities.