دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ 2021 ءکےدوسرے ہفتے ڈنمارک ( Denmark) میں 3 مقامات پر
بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 52 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”آقا ﷺکا سفر معراج“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 23
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”آقا ﷺکا سفر
معراج“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سفر معراج کا خلاصہ بیان
کیانیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر(Vienna) میں بذریعہ فون
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی
دعوت دی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ2021ء کے دوسرے ہفتے اسپین (Spain) کی ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)، لوگرونیو (Logroño)، کاسپے (Caspe)، آرجینڈہ (Argenda) اور پیترائکس (Patraix) وغیرہ شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”آقا ﷺکا سفر معراج“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام مارچ 2021ءکے دوسرے ہفتے میں ڈنمارک
(Denmark )میں 3 دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوة کورس “ کا انعقاد کیا گیا
جس میں 18مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوۃ کا بیان ،قراٰن و حدیث کی روشنی میں
،زکوۃ کی حکمت،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے،زکوۃ
نکالنے کا طریقہ و غیرہ معلومات فراہم کی گئیں نیز اسلامی بہنوں کو ا پنے صدقات و
عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔
اسپین کے ڈویژن بارسلونا اور بادالونا کے مختلف
علاقوں میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام مارچ 2021ء کے پہلے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona) کے مختلف علاقوں میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں 109 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ،
معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
شعبہ علاقائی
دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی میں
بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay )میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں اٹلی کی دو ڈویژن پراتو ( Prato ) اورکارپی ( carpi ) کی علاقائی دورہ
کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 18
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوراسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے وقت جن مسائل کا سامنا ہوتا ہے اس کے حوالے سے اہم
نکات پیش کئے نیز اس بات کی ترغیب دلائی کہ ہمیں نیکی کی دعوت دینے کے فضائل اور
دعائے عطار سے حصہ پانے کے لئے نیکی کی دعوت دینی چاہیئے۔
یوکے لندن ریجن
کے علاقے ریڈنگ میں تین دن پر مشتمل ”فیضان
زکوۃ کورس “ہو نےجارہا ہے
دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام18
مارچ2021ء سے یوکے لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ (Reading) میں تین دن پر مشتمل ”فیضان زکوۃ کورس “ہو نےجارہا
ہے۔ کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔
اس کورس
میں زکوۃ کا بیان،
قراٰن و حدیث کی روشنی میں، زکوۃ کی حکمت، سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ
کیسے نکالی جائے، زکوۃ نکالنے کا طریقہ وغیرہ اس کے علاوہ مزید سیکھ سکیں گیں ۔
داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے
علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔
یوکے کی ریجنز
میں شعبہ ازدیادِ حب کے زیر اہتمام دینی
کاموں کی چند جھلکیاں
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ازدیادِ حب کے زیر
اہتمام ماہ فروری 2021ء میں یوکے کی لندن،
برمنگھم ، بریڈ فورڈ اور اسکاٹ لینڈریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے20 ایسی
اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے مدنی ماحول سے دور تھے۔
ان میں سے 7 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی، 7 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی، 4اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/
پڑھوایا، 8اسلامی بہنوں نے شارٹ کورس کیا/ کروایا، 4 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار
رسالہ پڑھا اور 5 اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی
بہنوں کے فروری 2021 ء میں یوکے کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:149
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:942
روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/
مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار749
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات :135
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1ہزار317
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع: 190
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار 745
ہفتہ وار علاقائی دورہ
(شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ):443
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 16ہزار158
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1ہزار534
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12مارچ 2021ءکو یوکے
ویسٹ لندن (West London)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیزڈونیشن کے لئے
مزید کوشش کرنے ترغیب دلاتے ہوئے دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یوکے برمنگھم
ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے شہر لیسٹر میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے شہر لیسٹر(Leicester) میں
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی ڈویژن مشاورت اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے۔