دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10تا 14 مارچ 2021ء تک آئر لینڈ(Ireland) ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لنکشائر (Lancashire)کابینہ کے ان مقامات ایکرنگٹن (Accrington)، بلیکبرن (Blackburn)، پریسٹن (Preston)، نیلسن (Nelson)،برائرفیلڈ (Brierfield) اور برنلی (Burnley)میں آن لائن ”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد کیا گیاجس میں 82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ہمارے پیارے آقا ﷺکا معراج کا سفر بیان کیا اور اُس مبارک رات میں پیش آنے والے واقعات بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر الفورڈ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پا ک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیزا عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے لندن ریجن کے مختلف علاقوں کرالی ،ہنسلو،ولزڈن گرین،آئلسبری ،الفورڈ،چشم (Crawley, Hounslow, Willesden Green, Aylesbury, Ilford, Chesham)میں ”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 289اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا اور امریکہ کی تمام ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت کینیڈا کی ملک نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کے حوالے سے کلام کیا، ریجن نگران اسلامی بہن نے پچھلے سال کے ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس سال زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم (Rotterdamدین ہاگ (Den Haag) اور ایمسٹرڈیم(Amsterdam) کی کم وبیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ کفن دفن پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”آقا ﷺکے سفر معراج“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو معراج میں ہونے والے واقعات اور مشاہدات کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیزمعراج میں ملنے والے انعامات کے بارے میں بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  مارچ 2021ء کے دوسرے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Colomaبیسوس (Besós)، سانت کرست (Sant Crist)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، کورنییا (Cornellá) اور مونتکادا (Montcada) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 298 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”صدقات برکات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 مارچ2021ء کو  سویڈن (Sweden )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ظالموں کا انجام “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام13 مارچ  2021ء کو یورپین یونین ریجن کی کابینات کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی( Itlay) ، اسپین (Spain)، ڈنمارک (Denmark)، بیلجیم (Belgium)، آسٹریا (Austria) ، پرتاگال( Portugal)،جرمنی( Germany )اور ہالینڈ (Holland) کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ”ایک نگران کو کیسا ہونا چاہیئے “ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مختلف امور پر نکات پیش کئے۔


یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Itlay) کے علاقے بوستو ارسیزیو( Busto Arsizio) میں گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن کے غسل میت میں شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مرحومہ کے عزیزوں سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے نیک اعمال کا ذہن دیا نیز مرحومہ کی بیٹی پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں میں عملاً شرکت کے لئے ترغیب کے ساتھ ساتھ مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 13 مارچ 2021ء کو اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے ترینیتات (Trinitat) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذیلی سطح پر مقرر اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام مارچ  2021ء کے دوسرے ہفتے اٹلی (Itlay) کی ڈویژن میلان (Milan)کے علاقے گلراتے (Gallarate ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے ”آقاﷺ کا سفر معراج“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سفر معراج کا خلاصہ بیان کیا نیز حضرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا مختصر تعارف بیان کیا۔