Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters held in Sweden via
Skype
Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of responsible
Islamic sisters was held in Sweden via Skype on 12th March 2021. Kabinah
responsible Islamic
sisters had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.
Kabinah Nigran Islamic sister
analysed the Kaarkardagi
(performance) of
the attendees
(Islamic sisters),
did their Tarbiyyah and provided them the points on improving the religious
activities and conducting the Mahfil-e-Na’t. Furthermore, she gave them the mindset
of making other women associate with the religious environment of
Dawat-e-Islami.
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 مارچ 2021ء کو نارتھ
امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن کا کینیڈا
اور امریکہ کی تمام ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کینیڈا نگران اسلام بہن کے ساتھ مدنی مشورہ کیا ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردینی کاموں کو بڑھانے کے
حوالے مدرستہ المدینہ، ڈیلی کلاسزاور گھر درس کی عادت ڈالنے کے لئے روزانہ علم دین
کا حلقہ لگانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام فروری 2021ء میں یورپین
یونین ریجن کے ملک بیلجیم (Belgium) ، ڈنمارک( Denmark) ، سویڈن ( Sweden)، اٹلی( Itlay )اور ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ ڈیلی کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ تفسیر ڈیلی کلاسز میں تقریبا 174 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ان ڈیلی کلاسز میں اسلامی بہنوں کو روزانہ قراٰنِ پاک کی تلاوت ، تر جمہ کنزالعرفان و تفسیر صراط الجنان سننے کی سعادت حاصل ہوتی
ہے جبکہ فقہ ڈیلی کلاسز میں تقریبا 87
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
یوکے کے
لنکشائر کابینہ میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 16 مارچ 2021ء کو یوکے کے
لنکشائر(Lancashire) کابینہ میں
اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماعات کا
ہدف دیا، مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا ذہن دیا اس کے ساتھ ساتھ
نیک اعمال کی اپلکیشن کو عام کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 15 مارچ2021ء کو یوکےکے شہر پیٹربرو (Peterborough) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں23 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پا ک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک
اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیزا عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکےمانچسٹر ریجن
کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 تا16 مارچ2021ء
تک یوکےمانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار
سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ،بری ،
اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham,
Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington ) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش935 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10 تا 14 مارچ2021ء تک
یوکے لندن ریجن کے علاقے سلاؤ، ووکنگ، ریڈنگ،
چیشم، ملٹن کینس، واٹفورڈ، ہائی وکمب، لوٹن ، آئلسبری، ایسٹ ہام، الفورڈ، والتھم
سٹو، ہیرو ، سڈ بری ، ولزڈن گرین ، ھنسلو، ٹوٹنگ(Slough, Woking, Reading, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe,
Luton, Aylesbury, East Ham, Ilford, Walthamstow, Sudbury, Harrow, Willesden
Green, Hounslow, Tooting)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم و بیش 513اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے بریڈفورڈ
ریجن میں 12 دن پر مشتمل” اپنی نماز درست کیجئے کورس“ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ ریجن میں 12 دن پر مشتمل” اپنی نماز درست کیجئے
کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں بریڈفورڈ اور اطراف کے علاقوں سے 22 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کووضو ، غسل اور نماز کے مسائل نیز نماز کےعملی طریقے سے متعلق
آگاہی فراہم کی گئی۔
بریڈفورڈ ریجن
اور اطراف کے علاقوں میں15 مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس“کا انعقاد
دعوت اسلامى کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
بریڈفورڈ ریجن اور اطراف کے علاقوں (Sheffield,
Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield, Heckmondwike, Ravensthorpe,
Westtown, Batley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and
Middlesbrough )میں15
مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس“کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 487 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ،
معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
یوکے کابینہ ویسٹ یارکشائر کے علاقوں میں اصلاح
اعمال اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کابینہ ویسٹ یارکشائر کے علاقے نیوکاسل، اسٹاکٹن
آن ٹیز اور مڈلز برو(Newcastle, Stockton on Tees, Middlesbrough) میں اصلاح اعمال
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں23
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کیسے کریں اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیزرسالہ نیک اعمال سے متعلق
تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے ۔
یوکے برمنگھم
ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے شہر کوونٹری
میں ”واقعہ معراج کورس “ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ
مڈلینڈز کابینہ کے شہر کوونٹری (Coventry) میں ”واقعہ
معراج کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ،
معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
یوکے کی
لنکشائر کی ہائی ایجوکیشن کابینہ میں پروفیشنلز
اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 13 مارچ 2021ء کو یوکے
کی لنکشائر(Lancashire) کی Higher
Education کابینہ میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور مختلف پروفیشنلز خواتین نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”جنت کی نعمتیں اور
صدقات کی فضیلت“ کے متعلق سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیزدعوت اسلامی کے دینی کاموں کی مدد کےلئے ڈونیشنز
دینے کا بھی ذہن دیا۔