اسپین کے ڈویژن
بارسلونا کے علاقے ترینیتات میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام مارچ 2021ء کے آخری ہفتے میں اسپین کے ڈویژن بارسلونا
(Barcelona) کے علاقے ترینیتات (Trinitat) میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے”استقامت کامیابی کا راز
ہے“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ 63 نیک اعمال کے مطابق اپنے شب و روز گزانے اور
اس کے ذریعے روزانہ اپنا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء کےآخری ہفتےاسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona)کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La
Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma)، بیسوس (Besós)، سانت کرست (Sant Crist)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، کورنییا (Cornellá) اور مونتقادہ (Montcada) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات
میں کم و بیش 316 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”معاف کرنے کے فضائل
اورظلم کا انجام“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام مارچ 2021ء کےآخری ہفتےاسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona) کے کئی علاقوں میں ”فیضان شب
برات کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش113 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبان اور شب قدر کی فضائل بیان کئے نیزاپنی
زندگی نیکیوں میں گزارنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
اہتمام29 مارچ 2021ء کو اسپین کے ڈویژن بادالونا (Badalona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) میں موجود دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلامی
بہنوں کے لئے روحانی علاج کا اسٹال لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر
خواہی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے17 تعویذاتِ
عطاریہ دیئے گئے جبکہ15 اسلامی بہنوں کی کاٹ بھی کی گئی۔ اسلامی بہنوں کو اجتماعات
میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی
دی گئی۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے اسکاٹ
لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ(Glasgow
and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش171 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پرسنتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن کے ڈویژن ولزڈن گرین (Willesden Green)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں
کو مزید بڑھاتے ہوئے کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ دعوت اسلامی کے کاموں
کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا بھی ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر ٹوٹنگ(Tooting)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک
اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل اور
پولک شیلڈزمیں نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو کابینہ کے شہر
گوون ہیل( Govanhill ) اور پولک شیلڈز( Pollockshields)میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 5 ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مارچ2021ء کے آخری ہفتے آئر لینڈ ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اولڈہم ڈویژن(Oldham Division) میں مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرے کے دینی و دنیاوی فوائد، علم دین کے
فضائل اور پیر و مرشد کی برکتوں کے متعلق نکات دئیے نیز باقاعدگی سے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر ریجن میں تین دن پر
مشتمل ”کفن دفن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن
دینے کا طریقہ سکھایا اور پانی کے اسراف سے بچنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔
یوکے
مانچسٹر ریجن کے علاقے بلیکبرن اور پریسٹن ڈویژن اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن
کے علاقے بلیکبرن(Blackburn) اور پریسٹن (Preston) ڈویژن اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم
و بیش25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ”فکر
آخرت اور آسان نیکیوں “کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو رسالہ نیک اعمال کے متعلق نکات بیان کئے نیزاسلامی بہنوں نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور ہر ماہ ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب
دلائی۔