کینیڈا کے شہر
برامپٹن کے ذیلی حلقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر برامپٹن کے ذیلی حلقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن
میں کم و بیش 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” اموات سے عبرت حاصل کریں “ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو موت سے
پہلے قبر و حشر کی تیاری کرنے کی ترغیب
دلائی۔
کینیڈا کے شہر
مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”شب براءت “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نفلی روزہ رکھنے اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کی
ترغیب دلائی۔
کینیڈا
کے شہر برامپٹن میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام” فیضان شب براءت کورس“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ
دنوں کینیڈا کے شہر برامپٹن میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام”
فیضان شب براءت کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 55 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن میں شعبان المعظم کی فضیلت، شب براءت کی
اہمیت اور شعبان المعظم میں رمضان کی تیاری کیسے کی جائے، اس کے متعلق نکات دئیے گئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے سلاؤ(Slough) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل
میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور مستعمل پانی کے مسائل بتاتے ہوئے پانی کے اسراف سے
بچنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو
کفن دفن ٹیسٹ دینےاور اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر سڈبری(Sudbury) میں اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے آسانی کے
ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان
کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مارچ 2021ءمیں یوکے
لندن ریجن کےمختلف علاقوں ہنسلو،سلاؤ،آئلسبری ،لوٹن،ولزڈن گرین،ووکنگ، والتھم سٹو (Hounslow, Slough, Aylesbury, Luton, Willesden
Green, Woking, Walthamstow)میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش
126اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو 8دینی کاموں میں عملی شرکت کرنے اور ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مارچ2021ء کےآخری
ہفتےیوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات سلاؤ ،کرالی ،واکنگ،ریڈنگ،ہنسلو، ٹوٹنگ، ولزڈن گرین( Slough, Crawley,
Woking, Reading, Hounslow, Tooting Willesden Green)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم وبیش 263اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے ”معاف کرنے کے فضائل “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر ریڈنگ (Reading)میں اصلاحِ اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عا ملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن
دیا۔
یوکے برمنگھم
ریجن نارتھ برمنگھم میں”رمضان کیسے گزاریں
کورس “ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کےعلاقے نارتھ برمنگھم ( North Birmingham)میں”رمضان کیسے گزاریں کورس “ کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم وبیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال رمضان ،لیلۃ
القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات سے بریف
کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یوکے ویسٹ یارکشائر
کابینہ کے علاقےا سٹاکٹن آن ٹیز ،مڈلز برو اور نیو کاسل (Stockton on Tees, Middlesbrough and Newcastle )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 10 اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت
پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے مانچسٹر میں مختلف مقامات پر ون ڈے سیشن بنام ”فیضانِ شبِ براءت
کورس“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ڈویژن لانگسائٹ
،چارلٹن، کرمپسل، لیونژیوم، برنیج، چیتھم ہل(Longsight, Chorlton, Crumpsall, Levenshulme, Burnage, Cheetham Hill ) میں ون ڈے سیشن بنام ”فیضانِ
شبِ براءت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 198 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اس سیشن میں شعبان المعظم کی فضیلت، شب براءت کی
اہمیت اور شعبان المعظم میں رمضان کی تیاری کیسے کی جائے، اس کے متعلق نکات دئیے گئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے والسال(Walsall) میں اصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عا ملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن
دیا۔