9 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے مانچسٹر میں مختلف مقامات پر ون ڈے سیشن بنام ”فیضانِ شبِ براءت
کورس“ کا انعقاد
Sat, 3 Apr , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ڈویژن لانگسائٹ
،چارلٹن، کرمپسل، لیونژیوم، برنیج، چیتھم ہل(Longsight, Chorlton, Crumpsall, Levenshulme, Burnage, Cheetham Hill ) میں ون ڈے سیشن بنام ”فیضانِ
شبِ براءت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 198 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اس سیشن میں شعبان المعظم کی فضیلت، شب براءت کی
اہمیت اور شعبان المعظم میں رمضان کی تیاری کیسے کی جائے، اس کے متعلق نکات دئیے گئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔