Madani Mashwarah of Islamic sisters (Majlis Islah-e-A’maal) conducted
via Skype (European Union)
Under the
supervision of Majlis Islah-e-A’maal, a Madani Mashwarah of Islamic sisters from European Union was conducted
on 24th May 2021 via Skype. Islamic sisters from Norway, France,
Denmark, Sweden, Austria, Italy and Holland had the privilege of attending this
spiritual Mashwarah.
Rukn Alami Majlis
Mashawarat
(Majlis Islah-e-A’maal) analysed
the Kaarkardagi (performance)
of
the attendees
(Islamic sisters),
did their Tarbiyyah and answered the questions of the respective responsible
Islamic sisters. Furthermore, she motivated them to ensure the appointment of
Division responsible Islamic sisters (Majlis Islah-e-A’maal) and improve the
religious activities of the Majlis. Furthermore, she analyzed the monthly
performance of the Majlis and assigned the next Ahdaaf (targets).
کینیڈا کے شہر
تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 مئی2021ء کو کینیڈا
کے شہر تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی ے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو ان کی مبارک زندگی کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے
مختلف شہر کیلگری
اور مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہر کیلگری اور
مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش 32اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلیٰ
کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کے اعلیٰ کردار کے اوصاف بیان
کئے اور ان کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے
مختلف شہرتھورن کلف اور برامپٹن میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہر تھورن کلف اور برامپٹن میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
جن میں کم و بیش 67اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو ان کی مبارک زندگی کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یورپین یونین کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 24 مئی 2021ء کو یورپین یونین
کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں ناروے ،فرانس، ڈنمارک، سویڈن، آسٹریا ، اٹلی اور ہالینڈ کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور متعلقہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے
جانے والے سوالات کے جوابات دئیے نیز ڈویژن سطح پر اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرری کو یقینی بنانے اورشعبے کے
کام کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کی ماہانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آ ئندہ کے اہداف بھی دیئے۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے
برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز اور بلیک کنٹری(West Midlands and Black Country) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیا گیاجن میں کم وبیش 756 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام12تا18مئی 2021ء تک یوکے
لندن(London)ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 166اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”علمِ دین کے فضائل“ کے
موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ” رسالہ فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار595
، لندن ریجن سے 2 ہزار 236، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 583، برمنگھم ریجن سے 7 ہزار
267، آئرلینڈ سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 473 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا
19 ہزار 227 بار رسالہ ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ“ پڑھا / سنا گیا۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 12 تا18 مئی 2021ء تک گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
522اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
456اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
491اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1 ہزار 607 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
1 ہزار 48 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
568 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
یوکے برمنگھم
ریجن کے لیسٹر میں ایک غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کرلیا
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 11 مئی 2021ء کویوکے برمنگھم ریجن کے لیسٹر(Leicester)شہر میں ایک غیر مسلم خاتون نے دعوت اسلامی کی
مبلغہ کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے انہیں کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا اور شعبہ نیو مسلم کے ذریعے فرض علوم سیکھنے اور مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔اللہ پاک ان
کو دینِ اسلام پر استقامت عطا فرمائے۔
یوکے مانچسٹر
ریجن کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے
مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ،
وارنگٹن ، پریسٹن، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن(Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham,
Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington ) میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 623 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”علمِ دین کے فضائل“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام21 مئی2021ء کو یوکےکے شہر برٹن( Burton) میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے،آسانی سے نیکیاں کرنے،رسالہ
نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئےاپنی آخرت کو بہتر
بنانے کا ذہن دیا۔