11 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے مانچسٹر
ریجن کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
Mon, 24 May , 2021
3 years ago
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے
مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ،
وارنگٹن ، پریسٹن، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن(Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham,
Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington ) میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 623 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”علمِ دین کے فضائل“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔