فیصل آباد، پنجاب میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک اہم اور غور و فکر انگیز سیشن کا انعقاد کیا گیا  جس میں دعوتِ اسلامی کے معروف اسلامک اسکالر و نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے بزنس پروفیشنلز کے درمیان بیان کیا جس میں انہوں نے اسلامی اصولوں کے مطابق کامیابی حاصل کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی ۔

اس سیشن میں کثیر تعداد میں بزنس مینوں نے شرکت کی اور اپنی روزمرہ زندگی و کاروبار میں اسلامی اقدار کو اپنانے کے فوائد کے بارے میں سیکھا نیز نگرانِ شوریٰ نے شرکت کرنے والوں کو دعوتِ اسلامی کی تعلیمات سے روشناس بھی کروایا۔

اس موقع پر شرکاءنے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس طرح کے پروگرامز کا مقصد اسلامی اصولوں کو روزمرہ زندگی میں شامل کر کے کامیابی کے راستے کو ہموار کرنا ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)