دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے  تحت اسلام آباد میں ”غسلِ میت و کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کورس کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے میت کو غسل دینے کا طریقہ سکھاتے ہوئے میت کو کفن کیسے پہناتے ہیں؟ اس حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کی اور کفن کاٹنے کا طریقہ بھی بتایا نیز غسلِ میت کے دوران ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی اور شرکا کے سولات کے جوابات دیئے گئے۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نمازِ جنازہ کے احکام، جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ اور نمازِ جنازہ پڑھنے کے فضائل بیان کئے جبکہ دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں کو ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔ (رپورٹ:مولانا مزمل عطاری مدنی شعبہ کفن دفن اسلام آباد ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)