دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر نے توکل کے موضو ع
پر ایک بہترین کتاب شائع کردی
دعوتِ اسلامی کے 108 شعبہ جات میں ایک شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر بنام” اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ
“ بھی ہے جس کا بنیادی مقصد امتِ
مسلمہ کو اتھینٹک اور مستند اسلامی رسائل
اور کتابیں فراہم کرنا ہے۔
اسی کام کوآگے بڑھاتے ہوئے حال ہی مجلس ” اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ “ نے کتاب بنام ”توکُّل“ (اللہ پر
بھروسا) پر تحریری کام مکمل کرنے
کے بعد شائع کردیا ہے۔ مذکورہ کتاب کورکن مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی نے تالیف کیا ہے۔
اس کتاب میں توکُّل کسے کہتے ہیں؟ اس کے کیا
فوائد ہیں؟ توکُّل نہ کرنے کے کیا کیا نقصانات ہیں؟ توکُّل کیسے اپنایا جائے؟
کیااسباب و ذرائع اختیار کرنا توکُّل کے منافی ہے؟ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے
کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب کم و بیش 31 آیات مبارکہ، 22 احادیث مقدسہ، بزرگان کے
37 ارشادات و روایات، اور 47 دلچسپ حکایات پر مشتمل ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس
کا نام ”توکُّل“ (اللہ پربھروسا) رکھا ہے اور دارالافتاء اہل سنت (دعوت اسلامی) کے مولانا حسان رضا عطاری مدنی نے اس کی شرعی تفتیش فرمائی ہے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔