دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے شہر اوتھل  میں قائم فیضان مدینہ صابرین مسجد میں 11اگست 2020بروز منگل لسبیلہ کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا ۔مدنی مشورے میں نگران کابینہ، ڈویژن نگران، اراکین کابینہ،مجلس کورسز کے ذمہ دار رکن زون محمد آصف عطاری اور مجلس آئمہ مساجد کے ذمہ دار رکن زون نور محمد عطاری نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں زونل نگران حاجی محمد امتیاز عطاری نے محاسبہ کے موضوع پر مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ روزانہ اپنا احتساب فرمایا کرتے اور رات آتی تو اپنے پاوں پر درہ مارکر فرماتے بتا آج تو نے کیا کیا کیا ہے

محاسبہ کیا ہے؟ اپنے سابقہ اعمال کا حساب کرنا (جائزہ لینا)محاسبہ کہلاتا ہے سمجھدار وہ ہے جس نے حساب آخرت کو پیش نظر رکھتے ہوئے خود کو سدھارنے کے لیے اپنے نفس کا سختی سے محاسبہ کیاکیونکہ اپنے اعمال میں غوروفکر کرنے سے نہ صرف فکر آخرت پیدا ہوتی بلکہ گناہوں سے بچنے اور نیکیوں کی طرف راغب ہونے کا جذبہ بھی نصیب ہوتا ہے

انھوں نے کہا کہ اپنے محاسبے کا بہترین حل مدنی انعامات پر عمل ہے روزانہ 12منٹ اپنے مدنی کاموں کی فکر مدینہ کیا کریں کہ آج مجھے کیا کیا مدنی کام کرنے تھے اور کیا کیا ہوئے اپنی ذمہ داری کے مطابق اپنے مدنی کاموں کا جائزہ بھی لیتے رہیں کہ کیا واقعی میں اپنی ذمہ داری کا حق ادا کررہا ہوں کہ نہیں اور یہ غور کرے کہ کتنا وقت دے کر میں مدنی کام کو آگے سے آگے بڑھا سکتا ہوں؟

مزید نگران پاک نے کہا کہ تمام ذمہ داران 12مدنی کاموں کو مضبوط بنائیں ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ شعبہ جات کے ذمہ داران اپنا عملی جدول بنائیں نگران پاک نے 12مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ آن لائن کورسزمیں بھرپور انداز میں شرکت کے حوالے سے مدنی ذہن دیا۔(رپورٹ :محمد جہانزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)