دعوتِ اسلامی کے تحت آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں اسکائپ کے ذریعےمارچ سے  اپریل 2020   تک "کورس رمصان کیسے گزاریں" اردو اور انگلش میں کروایا جا رہا ہے جس میں تقریباً 100 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا ہے کہ اس کورس کی برکت سے ہمیں نئی نئی معلومات حاصل ہوئیں۔کفارے کی معلومات ملیں، رمضان کے ماہ میں نیکیاں کرنے کا جذبہ پیدا ہوا، آخرت کے بارے میں غور و فکر کرنے کا ذہن بھی بنا۔ اسلامی بہنوں نے مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں ۔