ہمارے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اللہ پاک کے آخری نبی ہیں اور آپ کے زمانے اور بعد میں بھی قیامت تک کوئی نیا نبی نہیں ہوسکتا ”یہ عقیدہ ٔ ختم نبوت “ کہلاتا ہےاور اگر کوئی شخص مَعَاذ َاللہ نبوت کا دعوٰ ی کرے یا نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے زمانے میں یا بعد میں کسی کو نبی مانے یا یہ نظریہ رکھےکہ کوئی اور بھی نبی ہوسکتا ہےتو ایسا شخص دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔

مسلمانوں کے عقیدوں کے تحفظ اور فتنہ قادنیت کو کچلنے کے لئے صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ نےاپنی کتاب ”بہار شریعت“ کے پہلے حصے میں اہلسنت کے عقیدے بیان کئے ہیں۔

دعوت اسلامی کی مجلس ”المدینۃ العلمیہ “ کے علمائے کرام نے بہار شریعت کے اس حصے میں ختم نبوت کے حوالے سے موجود عقیدہ اہلسنت کورسالے کی شکل دیکر رسالہ بنام ”عقیدہ ختم نبوت اورصدرالشریعہ“ تیار کیا ہے۔

المدینۃ العلمیہ کے علمائے کرام نے اس رسالے میں تخریجوں کے ساتھ ساتھ اصل کتابوں کی اسکیننگ بھی حاشیے میں شامل کی ہے تاکہ انکار کی گنجائش نہ رہے۔

المدینۃ العلمیہ سے رسالہ تیار ہونے کے بعد مجلس آئی ٹی کی جانب سے اس رسالے ”عقیدہ ختم نبوت اورصدرالشریعہ“ کو دعوت اسلامی کے ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔

اس رسالے کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/aqeeda-khatam-e-nabuwat-aur-sadr-ush-shariah