شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں راولپنڈی، امر پورہ ٹاؤن کی جامع مسجد یاسین میں ”غسلِ میت اور کفن کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبے کے سٹی ذمہ دار و مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرعی مسائل کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے و کفن پہنانے کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے کے متعلق چند احتیاط بتائیں۔

کورس کے آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)