حضورخاتم النبیین  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا آخری نبی ہوناضروریات دین سے ہے اس کا منکر یا اس میں شک و شبہہ کرنے والا کافرو مرتد ہے۔

اسی موضوع کی مناسبت سے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نےایک رسالہ بنام ”المبین ختم النبیین“ تحریر فرمایا جس میں سُوْرَۃُ الْاَحْزَابْ کی آیت مبارکہ ”وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللہِ وَخَاتَم َالنَّبِیّٖنَ“کے متعلق کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے ہیں۔اس رسالے میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے آیات و احادیث اور کتبِ فقہ سے قطعی اور صریح دلائل کی روشنی میں یہ بات ثابت فرمائی کہ آیت مبارکہ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے خاتم النبیین ہونے اور آپ کے زمانے یا آپ کے بعد تاقیامت کسی کو نبوت نہ ملنےپر دلالت کرتی ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ ”المدینۃالعلمیہ“میں اس رسالے ”المبین ختم النبیین“ پر درج ذیل کام کئے گئے ہیں:

٭رسالے کا پانچ مختلف مطبوعہ نسخوں سے تقابل کیا گیاہے۔

٭آیات و احادیث، فقہ و اصول فقہ اور ان کے علاوہ دیگر کتب کے حوالہ جات کی حتّٰی الْمَقْدُوْرتخریج کی گئی ہے۔

٭مشکل الفاظ کی تسہیل اور مشکل الفاظ پراعراب لگائےگئےہیں۔

٭اس رسالے میں آیت کا ترجمہ کنز الایمان سے لیا گیاہے جسے منقش{}ڈالا گیا ہے۔

اس رسالے پر کام مکمل ہونے کے بعد مجلس آئی ٹی کی جانب سے اس رسالے”المبین ختم النبیین“کو دعوت اسلامی کے ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیاہے۔

اس رسالے کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/al-mubeen-khatmannabiyeen