20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں 4اکتوبر2019ء کو ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی
بستہ کے ریجن ذمہ دار سمیت جامعۃ المدینہ کے ریجن،زون اور کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس جامعۃ
المدینہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے متعلق نکات دئیے۔
بعد ازاں مجلس مدنی بستہ کے ریجن ذمہ دار نے مدنی بستوں کی اہمیت کو بیان کیا نیز مدنی
بستوں کی مدد سے شعبہ جامعۃالمدینہ کو خود کفیل کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ
سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرنے کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ،عمرحیات
عطاری، دفتر ذمہ دار مجلس مدنی بستہ)