20 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت پچھلے دنوں
نگران مجلس سکیورٹی نےواہ کینٹ زون سکیورٹی مجلس کا فیضان مدینہ واہ کینٹ میں مدنی
مشورہ فرمایا جس میں واہ کینٹ ریجن ذمہ
دار، رکن زون ،اراکین کابینہ اور ڈویژن
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے شرکا کو
چرم قربانی، کھال گودام ،حفاظتی اقدامات اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات
عطا فرمائے۔
دوسری جانب 19 جولائی 2020ءبروز اتوار عالمی
مدنی مرکز فیضان میں مدنی انعامات گلشن اقبال کابینہ کے رکن علی عطاری نے مجلس سیکورٹی
کے اسلامی بھائیوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد
فرمائے۔( رپورٹ: سید بلال عطاری)