دعوتِ اسلامی کے تحت 4 ستمبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نابینا افراد کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ادارے  PFFB (Pakistan Foundation Fighting Blindness) کا دورہ کیا۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری اور راوالپنڈی ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار نعیم عطاری نے ادارے کے اسٹاف اور نابینا افراد سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود اسٹاف سمیت نابینا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)