جامعۃ المدینہ خانیوال کا دورہ، طلبۂ کرام کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران
شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ پاکستان) نے جامعۃ المدینہ خانیوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ناظمین اور اساتذۂ
کرام کے درمیان مدنی مشورہ کیا۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ نے شعبے کی سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر اساتذۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ مولانا نواز عطاری مدنی نے
جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں
انہوں نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور طلبۂ کرام کو بڑھ
چڑھ کر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے 12 دینی کام ذمہ دار مولانا ندیم عطاری
مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ
عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)