دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  وہاڑی اور بورے والا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی اور مُدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملتان ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے،شعبے کے تحت ہونے والے کورسز کروانے کا ذہن دیا اور شعبے پر تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔