2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عرسِ حضرت خواجہ عبدالکریم
کوریجہ کے حوالے سے مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام
Mon, 12 Dec , 2022
1 year ago
پنجاب پاکستان کے شہر کوٹ
مٹھن شریف میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے
تحت عرسِ حضرت خواجہ عبدالکریم کوریجہ رحمۃاللہ علیہ کےحوالے سے مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں
مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں، شعبے کے ڈویژن ذمہ، شعبہ مدنی قافلہ کے ڈویژن ذمہ
داراور ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر محفلِ نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر ثناء خوانوں نے شرکت کی نیز محفل کے بعد اسلامی
بھائیوں نے مزار شریف پر حاضری دی۔بعدازاں صاحبزادہ خواجہ محمد فرید کوریجہ نے
مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:ساجد رسول عطاری،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)