دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ ڈویژن تلک چاڑی کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں سمیت کابینہ مشاورت اور ریجن اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذمہ دار کو کیساہونا چاہیئے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں شعبہ علاقائی دورہ کے نکات بھی سمجھائے گئے جبکہ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو ٹیلیتھون کی اچھی کارکردگی پر تحائف بھی دئیے گئے۔