شعبہ
روحانی علاج کے زیرِ اہتمام تھر پارکر(سندھ) میں دعائے شفا اجتماع کا
انعقاد
شعبہ
روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں تھر
پارکر(سندھ) میں دعائے
شفا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اس
اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن ِ پاک اور نعت
رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے
کیا گیا۔بعدازاں سنتوں بھرا بیان ہوا ، بیان کے بعد تمام اسلامی بھائیوں نے صلوٰۃالحاجات ادا کی اور
اجتماعی طور پر مریضوں اور پریشان حال مسلمان بھائیوں کی صحت یابی اور حاجت روائی کے لئے دعائیں مانگیں ۔
اس کے بعد شرکائے اجتماع کو مبلغ دعوت اسلامی نے شعبہ روحانی علاج کا تعارف پیش کیا اور ان کی ضرورت و حاجت کے مطابق انہیں تعویذات ِ عطاریہ، اوراد عطاریہ اور امیرِاہلِ سنت
دامت برکاتہم العالیہ کا دم کیا ہوا پانی پیش کیا جبکہ استخارے بھی کیے گئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)