بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ، عصری علوم (دنیاوی
درجات) کے تعلیمی ذمہ داران کی شرکت
عاشقانِ رسول کے عقائد و
نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے ایک شعبہ
جامعۃالمدینہ بوائز بھی قائم کیا ہے جس میں عاشقانِ رسول درسِ
نظامی (عالم کورس) مکمل کر کے دنیا بھر کے لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرتے
ہیں۔
اس شعبے کےتحت 27 ستمبر
2022ء بروز منگل بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں عصری علوم (دنیاوی درجات) کے تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
مولانا حاجی گل رضا عطاری
مدنی (نگران مجلس تعلیمی
امورجامعات المدینہ ) نے اس مدنی مشورے میں مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے نظام اور تعلیم میں
مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
آخر میں مولانا حاجی گل
رضا عطاری مدنی نے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کی احسن انداز
میں تیاری کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد
امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)