مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت عنقریب تجوید القراٰن کورس کا آغاز ہورہا ہے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
تحت 20 جنوری2020ء سے 63 دن کا تجوید القراٰن کورس ( غیر
رہائشی) کا آغاز ہو رہا ہے جس کا دورانیہ 4 گھنٹے پر مشتمل ہے۔
اس کورس
کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس میں قراٰنِ پاک کی
درستی کے ساتھ اسلامی بہنوں کو تجوید
کے اہم قواعد سکھائے جائیں گے نیز فرض
علوم میں وضو، غسل اور نماز کے اہم مسائل کے ساتھ باطنی امراض سے آگاہی
بھی دی جائے گی نیز مکمل فیضان ِ تجوید، کتاب راہنمائے مدرسین پڑھا کر اسلامی بہنوں کو کامیاب اور بہترین مُدرِّسَہ
بنایا جائے گا جو کہ کامیابی کی صورت میں مدرسۃ المدینہ بالغات میں تدریسی
خدمات انجام دے سکتی ہیں۔
اس کورس میں اُن اسلامی بہنوں کو داخلہ دیا جائے گا جو ناظرہ پڑھی ہوئی
ہوں لیکن ناظرہ میں کامیاب نہیں ہوتی ہوں اس لئے ناظرہ میں کامیابی ہونے کے لئے ان کی مکمل تیاری کروائی
جائے گی۔
مزید معلومات کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔
Course.madrasbalighat@dawateislami.net