سکھر میں اسلام
کے پہلے خلیفہ ٔسیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کے عرس کے موقع
پر اجتماع
دعوت
اسلامی کے تحت 8جنوری 2024ء بروز پیرسکھر میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز گلزار حبیب میں یوم ِ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہکے موقع پر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوری قاری ایاز عطاری کی تشریف
آوری بھی ہوئی ۔
اجتماع میں طلبائے کرام نے اسلام کے پہلے خلیفہ ”حضرت
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کی افضلیت“
کے موضوع پر بیانات کئے جبکہ احادیث پاک کا سیشن بھی ہوا جس میں
اسٹوڈنٹس نے درود پاک پڑھنے اور افضلیت صدیق اکبر رضی
اللہ عنہ
پر احادیث مبارکہ سنائیں ۔
بعدازاں
رکن شوری نے طلبہ کو 12 دینی کاموں میں مزید
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے نیز اس کے لئے اپنی اپنی مساجد سے گاڑی چلانے کا ذہن دیا ۔ساتھ
ہی 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔آخر میں طلبہ کو کتب و رسائل تحفے میں پیش کیں۔
اس
موقع پر انٹیرئیر سندھ معاون صوبائی نگران محمدعرفات عطاری،ڈویژن نگران محمد فہیم
عطاری بھی موجودتھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)