21 شوال المکرم, 1446 ہجری
رکنی شہر بلوچستان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں3 دن کا
روحانی علاج کورس
Mon, 13 Mar , 2023
2 years ago
صوبہ بلوچستان کے رکنی شہر میں قائم مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن پر مشتمل ( 10، 11، 12 مارچ 2023ء) روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں
لورالائی ڈویژن کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
اس کورس میں شعبے کے معلم محمد طیب عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن
کی رہنمائی کی نیز انہیں دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔