عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے  تحت اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماعِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا گیا جس میں گوجر خان اور اس کے اطراف سے اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار دورانِ اجتماع سنتوں بھرا بیان کیا جس انہوں نے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کے متعلق شرکا کو بتایااور انہیں اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے نعت شریف پڑھتے ہوئے انتہائی ادب و احترام کے ساتھ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا 1500 واں جشنِ ولادت منایا۔اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)